निश्चय ही जो सदका देने वाले पुरुष और सदका देने वाली स्त्रियाँ हैं और उन्होंने अल्लाह को अच्छा ऋण दिया, उसे उस के लिए कई गुना कर दिया जाएगा। और उन के लिए सम्मानित प्रतिदान है
صدقہ کرنے والے مرداور عورتیں اورجنہوں نے اﷲ تعالیٰ کوقرضِ حسنہ دیاہے بلاشبہ وہ اُن کو کئی گنادیاجائے گااوراُن کے لیے بہت باعزت اجرہے
بیشک اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے مرد اور عورتیں اور وہ لوگ جنہوں نے اللہ کو قرض دیا ، اچھا قرض ( ان کا دیا ہوا ) ان کیلئے بڑھائے گا اور ان کیلئے باعزت صلہ ہے ۔
بیشک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور جنہوں نے اللہ کو قرضۂ حسنہ دیا ان کیلئے اس میں ( کئی گنا ) اضافہ کر دیا جائے گا اور ان کیلئے بہترین اجر ہے ۔
مردوں اور عورتوں میں سے جو لوگ صدقات 31 دینے والے ہیں اور جنہوں نے اللہ کو قرض حسن دیا ہے ، ان کو یقینا کئی گنا بڑھا کر دیا جائے گا اور ان کے لیئے بہترین اجر ہے ۔
بے شک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور وہ ( جو ) اللہ ( تعالیٰ ) کو قرضِ حسنہ دیتے ہیں ، ان کے لیے ( اسے ) دو چند کردیا جائے گا اور ان کے لیے عزت والا بدلہ ہے
یقینا وہ جو صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں ہیں ، اور انہوں نے اللہ کو قرض دیا ہے اچھا قرض ، ان کے لیے اس ( صدقے ) کو کئی گنا بڑھا دیا جائے گا ، اور ان کے لیے باعزت اجر ہے ۔
مردوں اور عورتوں میں سے جو لوگ صدقہ کرنے والے ہیں اور جن لوگوں نے اللہ کو قرض حسنہ دیاان کو کئی گنا بڑھا کردے جائے گااوران کے لئے عمدہ اجرہوگا
بیشک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور وہ جنہوں نے اللہ کو اچھا قرض دیا ( ف۵۳ ) ان کے دونے ہیں اور ان کے لیے عزت کا ثواب ہے ( ف۵٤ )
بیشک صدقہ و خیرات دینے والے مرد اور صدقہ و خیرات دینے والی عورتیں اور جنہوں نے اللہ کو قرضِ حسنہ کے طور پر قرض دیا ان کے لئے ( صدقہ و قرضہ کا اجر ) کئی گنا بڑھا دیا جائے گا اور اُن کے لئے بڑی عزت والا ثواب ہوگا