ईमान लाओ अल्लाह और उस के रसूल पर और उस में से ख़र्च करो जिस का उस ने तु्म्हें अधिकारी बनाया है। तो तुम में से जो लोग ईमान लाए और उन्होंने ख़र्च किया, उन के लिए बड़ा प्रतिदान है
ایمان لاؤ اﷲ تعالیٰ اوراُس کے رسول پراورخرچ کرواُس میں سے جس پراُس نے تمہیں جانشین بنایاہے،چنانچہ تم میں سے جولوگ ایمان لائے ہیں اورجنہوں نے خرچ کیا،اُن کے لیے بہت بڑا اجر ہے
ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول پر اور خرچ کرو اس مال میں سے جس میں اس نے تم کو امین بنایا ہے ۔ پس جو لوگ تم میں سے ایمان لائیں اور خرچ کریں ، ان کیلئے بہت بڑا اجر ہے ۔
اللہ اور اس کے رسول ( ص ) پر ایمان لاؤ اور اس ( مال ) میں سے ( اس کی راہ میں ) خرچ کرو جس میں اس نے تمہیں ( دوسروں ) کا جانشین بنایا ہے پس جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور ( مال ) خرچ کیا ان کیلئے بڑا اجر ہے ۔
ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول 7 پر اور خرچ کرو 8 ان چیزوں میں سے جن پر اس نے تم کو خلیفہ بنا یا ہے9 ۔ جو لو گ تم میں سے ایمان لائیں گے اور مال خرچ کریں گے 10 ان کے لیئے بڑا اجر ہے
۔ ( اے لوگو ) تم لوگ اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) پر ایمان لاؤ اور جس ( مال ) میں اس نے تمہیں نائب بنایا ہے اس میں سے خرچ کرو ، پس تم میں سے جو ایمان لائے اور انہوں نے ( راہِ الٰہی میں ) خرچ کیا ان کے لیے بڑا اجر ہے
اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھو ، اور جس ( مال ) میں اللہ نے تمہیں قائم مقام بنایا ہے ، ( ٥ ) اس میں سے ( اللہ کے راستے میں ) خرچ کرو ۔ چنانچہ تم میں سے جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور انہوں نے ( اللہ کے راستے میں ) خرچ کیا ہے ، ان کے لیے بڑا اجر ہے ۔
اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائواوراس مال میں سے خرچ کرو ، جس کا اس نے تمہیں وارث بنایا ہے ، جولوگ تم میں سے ایمان لائے اور خرچ کیا ان کے لئے بہت بڑا اجرہے
اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کی راہ میں کچھ وہ خرچ کرو جس میں تمہیں اَوروں کا جانشین کیا ( ف۱۹ ) تو جو تم میں ایمان لائے اور اس کی راہ میں خرچ کیا ان کے لیے بڑا ثواب ہے ،
اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ایمان لاؤ اور اس ( مال و دولت ) میں سے خرچ کرو جس میں اس نے تمہیں اپنا نائب ( و امین ) بنایا ہے ، پس تم میں سے جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے خرچ کیا اُن کے لئے بہت بڑا اَجر ہے