Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

तुम्हें क्या हो गया है कि तुम अल्लाह पर ईमान नहीं लाते; जबकि रसूल तुम्हें निमंत्रण दे रहा है कि तुम अपने रब पर ईमान लाओ और वह तुम से दृढ़ वचन भी ले चुका है, यदि तुम मोमिन हो

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اﷲ تعالیٰ پراوررسول پرایمان نہیں لاتے؟ حالانکہ خود رسول تمہیں دعوت دے رہاہے کہ تم اپنے رب پرایمان لے آؤاور یقیناًاگر تم واقعی مومن ہوتووہ تم سے پختہ عہد بھی لے چکاہے ۔

By Amin Ahsan Islahi

اور تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لارہے ہو درآنحالیکہ رسول تم کو تمہارے رب پر ایمان لانے کی دعوت دے رہا ہے اور وہ تم سے مضبوط عہد لے چکا ہے ، اگر تم مؤمن ہو!

By Hussain Najfi

تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ ( اس کا ) رسول تمہیں بلا رہا ہے کہ اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ اور وہ ( اللہ ) تم سے عہد و پیمان لے چکا ہے اگر تم مؤمن ہو ۔

By Moudoodi

تمھیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ رسول تمھیں اپنے رب پر ایمان لانے کی دعوت دے رہا ہے 11 اور وہ تم سے عہد لے چکا ہے 12 اگر تم واقعی ماننے والے ہو ۔

By Mufti Naeem

اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان نہیں لاتے؟ حالانکہ رسول ( ﷺ ) تمہیں دعوت دیتے ہیں کہ تم اپنے رب پر ایمان لاؤ اور تحقیق اللہ ( تعالیٰ ) نے تم لوگوں سے مضبوط عہد بھی لیا تھا اگر تم یقین کرنے والے ہو

By Mufti Taqi Usmani

اور تمہارے لیے کونسی وجہ ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہ رکھو ، حالانکہ رسول تمہیں دعوت دے رہے ہیں کہ تم اپنے پروردگار پر ایمان رکھو ، اور وہ تم سے عہد لے چکے ہیں ، اگر تم واقعی مومن ہو ۔ ( ٦ )

By Noor ul Amin

( لوگو ) تمہیں کیا ہوگیا ہے تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ رسول تمہیں دعوت دیتا ہے کہ تم اپنے رب پر ایمان لائو اور وہ ( اللہ ) تم سے اقراربھی لے چکا ہے اگرتم واقعی ایمان لانے والے ہو

By Kanzul Eman

اور تمہیں کیا ہے کہ اللہ پر ایمان نہ لاؤ ، حالانکہ یہ رسول تمہیں بلا رہے ہیں کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ ( ف۲۰ ) اور بیشک وہ ( ف۲۱ ) تم سے پہلے سے عہد لے چکا ہے ( ف۲۲ ) اگر تمہیں یقین ہو ،

By Tahir ul Qadri

اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے ، حالانکہ رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تمہیں بلا رہے ہیں کہ تم اپنے رب پر ایمان لاؤ اور بیشک ( اللہ ) تم سے مضبوط عہد لے چکا ہے ، اگر تم ایمان لانے والے ہو