Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वही है जो अपने बन्दों पर स्पष्ट आयतें उतार रहा है, ताकि वह तुम्हें अंधकारों से प्रकाश की ओर ले आए। और वास्तविकता यह है कि अल्लाह तुम पर अत्यन्त करुणामय, दयावान है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہی ہے جو اپنے بندے پر واضح آیات نازل کرتاہے تاکہ وہ تمہیں تاریکیوں سے روشنی کی طرف نکال لائے اوربلاشبہ اﷲ تعالیٰ تم پر بے حدنرمی کرنے والا، نہایت رحم والا ہے

By Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جو اتارتا ہےاپنے بندے پر واضح آیات تاکہ تمہیں نکالے تاریکیوں سے روشنی کی طرف اور بیشک اللہ تمہارے حال پر نہایت ہی شفیق اور مہربان ہے ۔

By Hussain Najfi

وہ وہی ہے جو اپنے بندۂ خاص پر واضح آیات نازل کرتا ہے تاکہ تمہیں ( کفر و شرک ) کی تاریکیوں سے نکال کر ( ایمان کی ) روشنی کی طرف لے آئے اور بےشک اللہ تم پر بڑا مہربان ہے ۔

By Moudoodi

وہ اللہ ہی تو ہے جو اپنے بندے پر صاف صاف آیتیں نازل کر رہا ہے تاکہ تمھیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آئے ، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ تم پر نہایت شفیق اور مہر بان ہے ۔

By Mufti Naeem

وہ وہی ہے جو اپنے بندے ( حضور ﷺ ) پر واضح نشانیاں / آیتیں نازل فرماتا ہے تاکہ تم لوگوں کو اندھیروں سے روشنیوں کی طرف نکال لائے اور بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) تم لوگوں پر بہت شفقت کرنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے

By Mufti Taqi Usmani

اللہ وہی تو ہے جو اپنے بندے پر کھلی کھلی آیتیں نازل فرماتا ہے ، تاکہ تمہیں اندھیریوں سے نکال کر روشنی میں لائے ۔ اور یقین جانو اللہ تم پر بہت شفیق ، بہت مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

وہی توہے جو اپنے بندے پر واضح آیات نازل کرتا ہے تاکہ تمہیں اندھیروں سے نکال کرروشنی کی طرف لے جائے اور اللہ تویقیناتم پر بڑامہربان رحم کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

وہی ہے کہ اپنے بندہ پر ( ف۲۳ ) روشن آیتیں اتارتا ہے تاکہ تمہیں اندھیریوں سے ( ف۲٤ ) اجالے کی طرف لے جائے ( ف۲۵ ) اور بیشک اللہ تم پر ضرور مہربان رحم والا ،

By Tahir ul Qadri

وہی ہے جو اپنے ( برگزیدہ ) بندے پر واضح نشانیاں نازل فرماتا ہے تاکہ تمہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف نکال لے جائے ، اور بیشک اللہ تم پر نہایت شفقت فرمانے والا نہایت رحم فرمانے والا ہے