और तुम्हें क्यो हुआ है कि तुम अल्लाह के मार्ग में ख़र्च न करो, हालाँकि आकाशों और धरती की विरासत अल्लाह ही के लिए है? तुम में से जिन लोगों ने विजय से पूर्व ख़र्च किया और लड़े वे परस्पर एक-दूसरे के समान नहीं हैं। वे तो दरजे में उन से बढ़कर हैं जिन्होंने बाद में ख़र्च किया और लड़े। यद्यपि अल्लाह ने प्रत्येक से अच्छा वादा किया है। अल्लाह उस की ख़बर रखता है, जो कुछ तुम करते हो
اور تمہیں کیاہے کہ تم اﷲ تعالیٰ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے؟حالانکہ آسمانوں اور زمین کی میراث اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہے،تم میں سے جن لوگوں نے فتح (مکہ)سے پہلے خرچ کیااورجہادکیا وہ(بعد میں عمل کرنے والوں کے)برابرنہیں ۔یہی لوگ درجے میں اُن لوگوں سے بہت بڑے ہیں جنہوں نے فتح کے بعدخرچ کیااورجہادکیااور اﷲ تعالیٰ نے سب سے اچھے بدلے کاہی وعدہ کیاہے۔ اور جو تم عمل کرتے ہواﷲ تعالیٰ اُس سے خوب باخبرہے
اور تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو حالانکہ آسمانوں اور زمین کی میراث اللہ ہی کو لوٹنے والی ہے! اور تم میں سے جو لوگ فتح ( مکہ ) سے پہلے انفاق وجہاد کریں گے ( اور جو بعد میں انفاق وجہاد کریں گے ) یکساں نہیں ہوں گے ۔ ان لوگوں کا درجہ ان سے بڑا ہوگا جو بعد میں انفاق اور جہاد کریں گے ۔ اگرچہ اللہ کا وعدہ ان میں سے ہر ایک سے اچھا ہی ہے اور تم جو کچھ کرتے ہو ، اللہ اس سے اچھی طرح باخبر ہے ۔
اورتمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم ( اپنے مال ) اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے حالانکہ آسمانوں اور زمین کی میراث ( ترکہ ) اللہ ہی کیلئے ہے تم میں سے جنہوں نے فتح ( مکہ ) سے پہلے مال خرچ کیا اور جنگ کی وہ اور وہ جنہوں نے فتحِ مکہ کے بعد مال خرچ کیا اور جنگ کی برابر نہیں ہو سکتے ( بلکہ پہلے والوں کا ) درجہ بہت بڑا ہے اگرچہ اللہ نے دونوں سے بھلائی کا وعدہ کیا ہے تم جو کچھ کرتے ہواللہ اس سے بڑا باخبر ہے ۔
آخر کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کر تے حالانکہ زمین اور آسمانوں کی میراث اللہ ہی کے لیئے ہے ۔ 13 تم میں سے جو لوگ فتح کے بعد خرچ اور جہاد کریں گے وہ کبھی ان لوگوں کے برابر نہیں ہوسکتے جنہوں نے فتح سے پہلے خرچ اور جہاد کیا ہے ۔ ان کا درجہ بعد میں خرچ اور جہاد کرنے والوں سے بڑھ کر ہے اگر چہ اللہ نے دونوں ہی سے اچھے وعدے فرمائے ہیں 14 ۔ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے 15 ۔ ع
اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے میں خرچ نہ کرو/ اور تمہیں اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے میں خرچ کرنے سے کون سی چیز مانع ہے ، حالانکہ آسمانوں اور زمین کی ( حقیقی ) میراث اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہے ، تم میں سے وہ شخص جس نے فتح ( مکہ ) سے پہلے خرچ کیا اور جہاد کیا وہ ( دوسروں کے ) برابر نہیں ہے ، ان لوگوں کا مرتبہ ان لوگوں سے بہت بڑھ کر ہے جنہوں نے ( فتح مکہ کے ) بعد خرچ کیا اور جہاد کیا ، اور اللہ ( تعالیٰ ) نے سب کے ساتھ بھلائی کا وعدہ فرمارکھا ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے کاموں سے خوب واقف ہے
اور تمہارے لیے کونسی وجہ ہے کہ تم اللہ کے راستے میں خرچ نہ کرو ، حالانکہ آسمانوں اور زمین کی ساری میراث اللہ ہی کے لیے ہے ۔ تم میں سے جنہوں نے ( مکہ کی ) فتح سے پہلے خرچ کیا ، اور لڑائی لڑی ، وہ ( بعد والوں کے ) برابر نہیں ہیں ۔ وہ درجے میں ان لوگوں سے بڑھے ہوئے ہیں جنہوں نے ( فتح مکہ کے ) بعد خرچ کیا ، اور لڑائی لڑی ۔ ( ٧ ) یوں اللہ نے بھلائی کا وعدہ ان سب سے کر رکھا ہے ، اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔
اور تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے حالانکہ آسمانوں اور زمین کی میراث اللہ ہی کے لئے ہے جن لوگوں نے فتح ( مکہ ) سے پہلے خرچ کیا اور جہاد کیا وہ برابرنہیں ہوسکتے یہی لوگ درجہ میں زیادہ ہیں ان سے جنہوں نے ( بعدمیں ) خرچ کیا اور جہاد کیا تاہم اللہ نے ہرایک اچھا وعدہ کیا ہے اورجو کچھ تم کرتے ہواللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے
اور تمہیں کیا ہے کہ اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو حالانکہ آسمانوں اور زمین میں سب کا وارث اللہ ہی ہے ( ف۲٦ ) تم میں برابر نہیں وہ جنہوں نے فتحِ مکہ سے قبل خرچ اور جہاد کیا ( ف۲۷ ) وہ مرتبہ میں ان سے بڑے ہیں جنہوں نے بعد فتح کے خرچ اور جہاد کیا ، اور ان سب سے ( ف۲۸ ) اللہ جنت کا وعدہ فرماچکا ( ف۲۹ ) اور اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے ،
اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے حالانکہ آسمانوں اور زمین کی ساری ملکیت اللہ ہی کی ہے ( تم تو فقط اس مالک کے نائب ہو ) ، تم میں سے جن لوگوں نے فتحِ ( مکّہ ) سے پہلے ( اللہ کی راہ میں اپنا مال ) خرچ کیا اور قتال کیا وہ ( اور تم ) برابر نہیں ہوسکتے ، وہ اُن لوگوں سے درجہ میں بہت بلند ہیں جنہوں نے بعد میں مال خرچ کیا ہے اور قتال کیا ہے ، مگر اللہ نے حسنِ آخرت ( یعنی جنت ) کا وعدہ سب سے فرما دیا ہے ، اور اللہ جو کچھ تم کرتے ہو اُن سے خوب آگاہ ہے