Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह ने उस स्त्री की बात सुन ली जो अपने पति के विषय में तुम से झगड़ रही है और अल्लाह से शिकायत किए जाती है। अल्लाह तुम दोनों की बातचीत सुन रहा है। निश्चय ही अल्लाह सब कुछ सुनने वाला, देखने वाला है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقینا اللہ تعالیٰ نے اُس عورت کی بات سُن لی جواپنے شوہرکے بارے میں آپ سے جھگڑا کر رہی تھی اور اللہ تعالیٰ سے شکوہ کررہی تھی اور اللہ تعالیٰ تم دونوں کی گفتگو سُن رہا تھابے شک اللہ تعالیٰ سب کچھ سننے والا،سب کچھ دیکھنے والاہے

By Amin Ahsan Islahi

اللہ نے سن لی اس عورت کی جو تم سے جھگڑتی تھی اپنے شوہر کے بارے میں اور شکوہ کر رہی تھی اللہ سے اور اللہ سن رہا تھا تم دونوں کی گفتگو ۔ بیشک اللہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

بےشک اللہ نے اس عورت کی بات سن لی ہے جو اپنے شوہر کے بارے میں آپ ( ص ) سے بحث و تکرار کررہی ہے اور اللہ سے شکوہ و شکایت کر رہی ہے اور اللہ تم دونوں کی گفتگو سن رہا ہے بےشک اللہ بڑا سننے والا ، بڑا دیکھنے والا ہے ۔

By Moudoodi

اللہ نے سن لی 1 اس عورت کی بات جو اپنے شوہر کے معاملہ میں تم سے تکرار کر رہی ہے ۔ اور اللہ سے فریاد کیے جاتی ہے ۔ اللہ تم دونوں کی گفتگو سن رہا ہے 2 ۔ وہ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے ۔

By Mufti Naeem

تحقیق اللہ ( تعالیٰ ) نے اس عورت کی بات سن لی جو اپنے وہر کے بارے میں آپ سے جھگڑ رہی تھی اور اللہ ( تعالیٰ ) سے شکایت کررہی تھی اور اللہ ( تعالیٰ ) تم دونوں کی بات چیت سن رہے تھے ، بلا شبہ ( اللہ تعالیٰ ) خوب سننے والے اور خوب جاننے والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) اللہ نے اس عورت کی بات سن لی ہے جو تم سے اپنے شوہر کے بارے میں بحث کر رہی ہے ، اور اللہ سے فریاد کرتی جاتی ہے ۔ ( ١ ) اور اللہ تم دونوں کی گفتگو سن رہا ہے ۔ یقینا اللہ سب کچھ سننے دیکھنے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

اللہ نے یقینااس عورت کی بات سن لی جو اپنے خاوندکے بارے میں ( اے نبی ) آپ سے جھگڑرہی ہے اور اللہ کے حضورشکایت کررہی ہے اور اللہ تم دونوں کی گفتگوسن رہا ہے ، بلاشبہ اللہ سب سننے اور دیکھنے والا ہے

By Kanzul Eman

بیشک اللہ نے سنی اس کی بات جو تم سے اپنے شوہر کے معاملہ میں بحث کرتی ہے ( ف۲ ) اور اللہ سے شکایت کرتی ہے ، اور اللہ تم دونوں کی گفتگو سن رہا ہے ، بیشک اللہ سنتا دیکھتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

بیشک اللہ نے اس عورت کی بات سن لی ہے جو آپ سے اپنے شوہر کے بارے میں تکرار کر رہی تھی اور اللہ سے فریاد کر رہی تھی ، اور اللہ آپ دونوں کے باہمی سوال و جواب سن رہا تھا ، بیشک اللہ خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہے