Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

तुम में से जो लोग अपनी स्त्रियों से ज़िहार करते हैं, उन की माएँ वे नहीं हैं, उन की माएँ तो वही हैं जिन्होंने उन को जन्म दिया है। यह अवश्य है कि वे लोग एक अनुचित बात और झूठ कहते हैं। और निश्चय ही अल्लाह टाल जाने वाला अत्यन्त क्षमाशील है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تم میں سے جولوگ اپنی بیویوں سے ظہارکرتے ہیں وہ اُن کی مائیں نہیں ہیں بلکہ اُن کی مائیں وہی ہیں جنہوں نے اُن کو جنا ہے اوربلاشبہ وہ لوگ یقیناایک نامعقول اورجھوٹی بات کہتے ہیں اوربے شک اﷲ تعالیٰ یقیناًبے حدمعاف کرنے والا،نہایت بخشنے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

تم میں سے جو اپنی بیویں سے ظہار کر بیٹھے ہیں وہ ان کی مائیں نہیں بن جاتی ہیں ۔ ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے ۔ البتہ اس طرح کے لوگ ایک نہایت ناگوار اور جھوٹی بات کہتے ہیں ۔ اور بیشک اللہ درگذر فرمانے والا اور بخشنے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں وہ ان کی مائیں نہیں ہیں ( کیونکہ ) ان کی مائیں تو بس وہی ہیں جنہوں نے انہیں جَنا ہے البتہ یہ لوگ ایک بہت بری بات اور جھوٹ کہتے ہیں اور بلاشبہ اللہ بڑا درگزر کرنے والا ، بڑا بخشنے والا ہے ۔

By Moudoodi

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں 3 ان کی بیویاں ان کی مائیں نہیں ہیں ، ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے 4 ۔ یہ لوگ ایک سخت ، ناپسندیدہ اور جھوٹی بات کہتے ہیں 5 ، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ بڑا معاف کرنے والا اور درگزر فرمانے والا ہے 6 ۔

By Mufti Naeem

تم سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ( انہیں ماں کے کسی حصے سے تشبیہ دیتے ) ہین وہ ان کی مائیں نہیں ( بن جاتیں ) ان کی مائین تو صرف وہی جنہون نے انہیں جنا ہے اور بے شک وہ لوگ البتہ بہت ہی ناپسندیدہ اور جھوٹی بات کہہ رہے ہیں اور بلا شبہ اللہ ( تعالیٰ ) البتہ بہت معاف فرمانے والے اور خوب بخشنے والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں ( ان کے اس عمل سے ) وہ بیویاں ان کی مائیں نہیں ہوجاتیں ۔ ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنم دیا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ ایسی بات کہتے ہیں جو بہت بری ہے ، اور جھوٹ ہے ۔ ( ٢ ) اور اللہ بہت معاف کرنے والا ، بہت بخشنے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

تم میں جو اپنی بیویوں سے ظہارکرلیتے ہیں ( یعنی جو لوگ کسی ناراضگی کی وجہ سے اپنی بیویوں سے کہہ دیتے ہیں کہ تم ہم پر ہماری ماں کی طرح حرام ہو ) وہ بیویاں دراصل ان کی مائیں نہیں بن جاتیں ، ان کی مائیں تووہی ہیں جنہوں نے انہیں جناتھا اورجو کچھ وہ کرتے ہیں وہ ایک ناپسندیدہ اور جھوٹی بات ہے اور اللہ یقینامعاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے

By Kanzul Eman

وہ جو تم میں اپنی بیبیوں کو اپنی ماں کی جگہ کہہ بیٹھتے ہیں ( ف۳ ) وہ ان کی مائیں نہیں ( ف٤ ) ان کی مائیں تو وہی ہیں جن سے وہ پیدا ہیں ( ف۵ ) اور وہ بیشک بری اور نری جھوٹ بات کہتے ہیں ( ف٦ ) اور بیشک اللہ ضرور معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظِہار کر بیٹھتے ہیں ( یعنی یہ کہہ بیٹھتے ہیں کہ تم مجھ پر میری ماں کی پشت کی طرح ہو ) ، تو ( یہ کہنے سے ) وہ اُن کی مائیں نہیں ( ہوجاتیں ) ، اُن کی مائیں تو صرف وہی ہیں جنہوں نے اُن کو جَنا ہے ، اور بیشک وہ لوگ بری اور جھوٹی بات کہتے ہیں ، اور بیشک اﷲ ضرور درگزر فرمانے والا بڑا بخشنے والا ہے