Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ ईमान लाने वालो! जब तुम से कहा जाए कि मजलिसों में जगह कुशादा कर दे, तो कुशादगी पैदा कर दो। अल्लाह तुम्हारे लिए कुशादगी पैदा करेगा। और जब कहा जाए कि उठ जाओ, तो उठ जाया करो। तुम में से जो लोग ईमान लाए हैं और उन्हें ज्ञान प्रदान किया गया है, अल्लाह उन के दरजों को उच्चता प्रदान करेगा। जो कुछ तुम करते हो अल्लाह उस की पूरी ख़बर रखता है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تمہیں کہاجائے کہ مجلسوں میں کشادگی پیداکروتوجگہ کشادہ کر دیا کرو، اﷲ تعالیٰ تمہارے لیے کشادگی پیداکرے گااور جب کہاجائے کہ اُٹھ جاؤتواُٹھ جایا کرو، اﷲ تعالیٰ اُن لوگوں کے درجات بلندکرے گاجوتم میں سے ایمان لائے اورجن کوعلم دیاگیاہے اللہ تعالیٰ ان کو بلند درجے عطافرمائے گا اورجوکام تم کرتے ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! جب تم کو کہا جائے کہ مجلسوں میں کھل کر بیٹھو تو کھل کر بیٹھو ، اللہ تمہارے لئے کشادگی پیدا گا اور جب کہا جائے کہ اٹھ جاؤ تو اٹھ جاؤ ، اللہ ان لوگوں کے ، جو تم میں سے اہلِ ایمان ہیں اور جن کو علم عطا ہوا ، مدارج بلند کرے گا ۔ اور تم جو کچھ کرتے ہو ، اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔

By Hussain Najfi

اے ایمان والو! جب تم سے کہا جائے کہ ( آنے والوں کیلئے ) مجلسوں میں جگہ کشادہ کرو تو کشادہ کر دیا کرو اللہ تمہیں کشادگی دے گااور جب کہا جائے کہ اٹھ جاؤ تو اٹھ جایا کرو اللہ ان لوگوں کے جو تم میں سے ایمان لائے ہیں اور جن کو علم دیا گیا ہے ان کے در جے بلند کرتا ہے اور تم جو کچھ کرتے ہواللہ اس سے بڑا باخبر ہے ۔

By Moudoodi

اے لوگوں جو ایمان لائے ہو ، جب تم سے کہا جائے کہ اپنی مجلسوں میں کشادگی پیدا کرو تو جگہ کشادہ کر دیا کرو ، اللہ تمہیں کشادگی بخشے گا26 ۔ اور جب تم سے کہا جائے کہ اٹھ جاؤ تو اٹھ جایا کرو 27 ۔ تم میں سے جو لوگ ایمان رکھنے والے ہیں اور جن کو علم بخشا گیا ہے ۔ اللہ ان کو بلند درجے عطا فرمائے گا 28 ، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ کو اس کی خبر ہے ۔

By Mufti Naeem

اے ایمان والو! جب تم سے کہا جائے: مجلسوں میں ( آنے والوں کے لیے ) کشادگی کرو تو کشادگی کردیا کرو اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے لیے کشادگی فرمائیں گے اور جب کہا جائے: اُٹھ جاؤ/ چلے جاؤ تو اٹھ جایا کرو / چلے جایا کرو اللہ ( تعالیٰ ) تم میں سے ایمان والوں کے جنہیں عمل دیا گیا ان کے درجات کو بلند فرمائیں گے اور اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے کاموں سے خوب باخبر ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! جب تم سے کہا جائے کہ مجلسوں میں دوسروں کے لیے گنجائش پید کرو ، تو گنجائش پیدا کردیا کرو ، ( ٧ ) اللہ تمہارے لیے وسعت پیدا کرے گا ، اور جب کہا جائے کہ اٹھ جاؤ ، تو اٹھ جاؤ ، تم میں سے جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جن کو علم عطا کیا گیا ہے اللہ ان کو درجوں میں بلند کرے گا ، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔

By Noor ul Amin

اے ایمان والو! جب تمہیں کہاجائے کہ مجلسوں میں ( دوسروں کو ) جگہ دیاکرو ، اللہ تمہارے لئے کشادگی پیداکرے گا اور جب کہاجائے کہ اٹھ ( کرچلے ) جائوتواٹھ جایاکروتم میں سےجو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہیں علم دیا گیا ہےاللہ تعالیٰ ان کے درجے بلندکرے گا ، اورجو کچھ تم کرتے ہواللہ اس سے پوری طرح باخبرہے

By Kanzul Eman

اے ایمان والو جب تم سے کہا جائے مجلسوں میں جگہ دو تو جگہ دو اللہ تمہیں جگہ دے گا ( ف۳۹ ) اور جب کہا جائے اٹھ کھڑے ہو ( ف٤۰ ) تو اٹھ کھڑے ہو اللہ تمہارے ایمان والوں کے اور ان کے جن کو علم دیا گیا ( ف٤۱ ) درجے بلند فرمائے گا ، اور اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے ،

By Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! جب تم سے کہا جائے کہ ( اپنی ) مجلسوں میں کشادگی پیدا کرو تو کشادہ ہو جایا کرو اللہ تمہیں کشادگی عطا فرمائے گا اور جب کہا جائے کھڑے ہو جاؤ تو تم کھڑے ہوجایا کرو ، اللہ اُن لوگوں کے درجات بلند فرما دے گا جو تم میں سے ایمان لائے اور جنہیں علم سے نوازا گیا ، اور اللہ اُن کاموں سے جو تم کرتے ہو خوب آگاہ ہے