Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उन्होंने अपनी क़समों को ढाल बना रखा है। अतः वे अल्लाह के मार्ग से (लोगों को) रोकते हैं। तो उन के लिए रुसवा करने वाली यातना है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اُنہوں نے اپنی قسموں کوڈھال بنا رکھاہے وہ اﷲ تعالیٰ کی راہ سے روکتے ہیں پس اُن کے لیے رُسواکن عذاب ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

انہوں نے اپنی قسموں کو سپر بنا رکھا ہے اور اللہ کی راہ سے رک گئے ہیں تو ان کیلئے ایک ذلیل کرنے والا عذاب ہے ۔

By Hussain Najfi

انہوں نے اپنی قَسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے پس وہ ( لوگوں کو ) اللہ کی راہ سے روکتے ہیں تو ان کے لئے ذلیل کرنے والا عذاب ہے ۔

By Moudoodi

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے جس کی آڑ میں وہ اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکتے ہیں 34 اس پر ان کے لیئے ذلت کا عذاب ہے ۔

By Mufti Naeem

ان لوگوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنارکھا ہے پس اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے سے روکتے ہیں ، سو ان لوگوں کے لیے رسوا کرنے والا عذاب ہے

By Mufti Taqi Usmani

انہوں نے اپنی قسموں کو ایک ڈھال بنا لیا ہے ۔ ( ١١ ) پھر وہ دوسروں کو اللہ کے راستے سے روکتے رہے ہیں ۔ اس لیے ان کے لیے ایسا عذاب ہے جو ذلیل کر کے رکھ دے گا ۔

By Noor ul Amin

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنارکھا ہے وہ ( لوگوں کو ) اللہ کی راہ سے روکتے ہیں لہٰذاان کے لئے رسوا کن عذاب ہوگا

By Kanzul Eman

انہوں نے اپنی قسموں کو ( ف٤۸ ) ڈھال بنالیا ہے ( ف٤۹ ) تو اللہ کی راہ سے روکا ( ف۵۰ ) تو ان کے لیے خواری کا عذاب ہے ( ف۵۱ )

By Tahir ul Qadri

انہوں نے اپنی ( جھوٹی ) قَسموں کو ڈھال بنا لیا ہے سو وہ ( دوسروں کو ) راہِ خدا سے روکتے ہیں ، پس اُن کے لئے ذِلّت انگیز عذاب ہے