अल्लाह ने लिख दिया है, "मैं और मेरे रसूल ही विजयी होकर रहेंगे।" निस्संदेह अल्लाह शक्तिमान, प्रभुत्वशाली है
اﷲ تعالیٰ نے لکھ دیاہے کہ میں اورمیرے رسول ضرورغالب رہیں گے،اﷲ تعالیٰ یقیناًبڑی قوت والا ہے،سب پرغالب ہے۔
اللہ نے لکھ رکھا ہے کہ بیشک میں غالب رہوں گا اور میرے رسول ۔ بیشک اللہ بڑا ہی زور آور اور غالب ہے ۔
اللہ نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول ( ص ) ہی غالب آکر رہیں گے بےشک اللہ طاقتور ( اور ) زبردست ہے ۔
اللہ نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول غالب ہو کر رہیں گے36 فی لواقع اللہ زبردست اور زور آور ہے ۔
اللہ ( تعالیٰ ) نے لکھ دیا / طے کردیا ہے: البتہ ضرور بالضرور مَیں اور میرے رسول ( ﷺ ) ہی غالب رہیں گے ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) بڑی قوت والے غلبے والے ہیں
اللہ نے یہ بات لکھ دی ہے کہ میں اور میرے پیغمبر ضرور غالب آئیں گے ۔ یقین رکھو کہ اللہ بڑٰ قوت والا ، بڑے اقتدار والا ہے ۔
اللہ نے یہ بات لکھ دی ہے کہ میں اور میرے رسول ہی غالب رہیں گے بیشک اللہ بڑی قوت والا اور زبردست ہے
اللہ لکھ چکا ( ف۵۷ ) کہ ضرور میں غالب آؤں گا اور میرے رسول ( ف۵۸ ) بیشک اللہ قوت والا عزت والا ہے ،
اللہ نے لکھ دیا ہے کہ یقینا میں اور میرے رسول ضرور غالب ہو کر رہیں گے ، بیشک اللہ بڑی قوت والا بڑے غلبہ والا ہے