इनकी मिसाल शैतान जैसी है कि जब उस ने मनुष्य से कहा, "क़ुफ़्र कर!" फिर जब वह कुफ़्र कर बैठा तो कहने लगा, "मैं तुम्हारी ज़िम्मेदारी से बरी हूँ। मैं तो सारे संसार के रब अल्लाह से डरता हूँ।"
جیسے شیطان کی مثال ہے جب اُس نے انسان سے کہا: ’’کفر کر!‘‘ پھرجب اس نے کفرکیاتواس نے کہا : ’’میں تجھ سے لاتعلق ہوں،یقیناًمیں اﷲ تعالیٰ سے ڈرتا ہوں جوتمام جہانوں کارب ہے۔
( اور یہ شہ دینے والے ) شیطان کی مانند ہیں جو انسان سے کہتا ہے کہ کفر کر ، پھر جب وہ کفر کر بیٹھتا ہے تو اس وقت وہ کہتا ہے کہ میں تجھ سے بری ہوں ، میں اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں ۔
اور یہ شیطان کی مانند ہیں جو ( پہلے ) انسان سے کہتا ہے کہ کفر اختیار کر اور جب وہ کافر ہو جاتا ہے تو وہ ( شیطان ) کہتا ہے کہ میں تجھ سے بیزار ہوں میں اللہ سے ڈرتا ہوں جو رب العالمین ہے ۔
ان کی مثال شیطان کی سی ہے کہ پہلے وہ انسان سے کہتا ہے کہ کفر کر ، اور جب انسان کفر کر بیٹھتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میں تجھ سے بری الزمہ ہوں ، مجھے تو اللہ رب العالمین سے ڈر لگتا ہے 27 ۔
۔ ( ان کی حالت ) شیطان کی حالت کی طرح ہے جب اس نے انسانوں سے کہا: تو کفر کر ، پھر جب وہ کافر ہوگیا تو کہا: بلاشبہ میں تم سے بے زار ہوں ، بے شک میں اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں
ان کی مثال شیطان کی سی ہے کہ وہ انسان سے کہتا ہے کہ : کافر ہوجا ۔ پھر جب وہ کافر ہوجاتا ہے تو کہتا ہے کہ : میں تجھ سے بری ہوں ، میں اللہ سے ڈرتا ہوں جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے ۔ ( ١٢ )
ان کی مثال شیطان کے جیسی ہے کہ وہ انسان سے کہتا ہے کہ کفرکر ، پھرجب وہ کفر کرتا ہے توکہتا ہے کہ میں تجھ سے بَری الذمہ ہوں میں تواپنے رب العالمین سے ڈرتا ہوں
شیطان کی کہاوت جب اس نے آدمی سے کہا کفر کر پھر جب اس نے کفر کرلیا بولا میں تجھ سے الگ ہوں میں اللہ سے ڈرتا ہوں جو سارے جہان کا رب ( ف۵٦ )
۔ ( منافقوں کی مثال ) شیطان جیسی ہے جب وہ انسان سے کہتا ہے کہ تُو کافر ہو جا ، پھر جب وہ کافر ہوجاتا ہے تو ( شیطان ) کہتا ہے: میں تجھ سے بیزار ہوں ، بیشک میں اللہ سے ڈرتا ہوں جو تمام جہانوں کا رب ہے