Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उन की हालत उन्हीं लोगों जैसी है जो उन से पहले निकट काल में अपने किए के वबाल का मज़ा चख चुके हैं, और उन के लिए दुखद यातना भी है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہ اُن جیسے ہیں جو ان سے پہلے قریب ہی تھے انہوں نے اپنے کام کاوبال چکھااور اُن کے لیے دردناک عذاب ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

( جن کو یہ شہ دے رہے ہیں ، ان کا وہی حال ہوگا ) جو ان لوگوں کا ہوا جو ان سے کچھ ہی پہلے اپنے کیے کا وبال چکھ چکے ہیں اور ان کیلئے ایک دردناک عذاب بھی ہے ۔

By Hussain Najfi

یہ ان لوگوں کی طرح ہیں جو ان سے کچھ ہی پہلے اپنے کرتوتوں کا مزہ چکھ چکے ہیں اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے ۔

By Moudoodi

یہ انہی لوگوں کے مانند ہیں جو ان سے تھوڑے ہی مدت پہلے اپنے کیے کا مزا چکھ چکے ہیں 26 اور ان کے لیئے دردناک عذاب ہے ۔

By Mufti Naeem

۔ ( ان کی حالت ) ان لوگوں کی حالت کی طرح ہے جنہوں نے قریب زمانے میں اپنے کاموں کی سزا کا مزا چکھا ہے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

By Mufti Taqi Usmani

ان کی حالت ان لوگوں کی سی ہے جو ان سے کچھ ہی پہلے اپنے کرتوت کا مزہ چکھ چکے ہیں ۔ ( ١١ ) اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ۔

By Noor ul Amin

ان کاحال ان لوگوں ( یعنی بنوقینقاع کے یہودیوں ) کاسا ہےجو ان سے تھوڑی مدت پہلے اپنے کئے کامز اچکھ چکے ہیں اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے

By Kanzul Eman

ان کی سی کہاوت جو ابھی قریب زمانہ میں ان سے پہلے تھے ( ف۵۳ ) انہوں نے اپنے کام کا وبال چکھا ( ف۵٤ ) اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ( ف۵۵ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( اُن کا حال ) اُن لوگوں جیسا ہے جو اُن سے پہلے زمانۂ قریب میں ہی اپنی شامتِ اعمال کا مزہ چکھ چکے ہیں ( یعنی بدر میں مشرکینِ مکہ ، اور یہود میں سے بنو نضیر ، بنو قینقاع و بنو قریظہ وغیرہ ) ، اور ان کے لئے ( آخرت میں بھی ) دردناک عذاب ہے