Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वही अल्लाह है जिस के सिवा कोई पूज्य नहीं। बादशाह है अत्यन्त पवित्र, सर्वथा सलामती, निश्चिन्तता प्रदान करने वाला, संरक्षक, प्रभुत्वशाली, प्रभावशाली (टुटे हुए को जोड़ने वाला), अपनी बड़ाई प्रकट करने वाला। महान और उच्च है अल्लाह उस शिर्क से जो वे करते हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ وہ ذات ہے جس کے سواکوئی معبود نہیں ،بادشاہ ہے، نہایت پاک،سلامتی والا،امن دینے والا،نگہبان،سب پرغالب،اپنی مرضی چلانے والا،بے حدبڑائی والاہے، اﷲ تعالیٰ اس سے پاک ہے جووہ شریک بناتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں – بادشاہ ، یکسر پاک ، سراپا سکھ ، امن بخش ، معتمد ، غالب ، زور آور ، صاحبِ کبریاء ۔ اللہ پاک ہے ان چیزوں سے جن کو لوگ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے وہ ( حقیقی ) بادشاہ ، ( ہر عیب سے ) مقدس ( پاک ) ، سراپا سلامتی ، امن و امان دینے والا ، نگہبانی کرنے والا ، غالب آنے والا زور آور ( یا سرکشوں کو زیر کرنے والا ) اور کبریائی و بڑائی والا ہے ( اور ) اللہ اس شرک سے پاک ہے جو لوگ کرتے ہیں ۔

By Moudoodi

وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ وہ بادشاہ 36 ہے نہایت مقدس37 ، سراسر سلامتی ، امن دینے والا 38 ، نگہبان 40 ، سب پر غالب 41 ، اپنا حکم بزورنافذ کرنے والا 42 ، اور بڑا ہی ہو کر 43 رہنے والا ۔ پاک ہے اللہ اس شرک سے جو لوگ کر رہے ہیں 44 ۔

By Mufti Naeem

وہ اللہ ( تعالیٰ ) وہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، ( وہ ) بادشاہ ، بزرگی والا ، سلامتی والا ، امن دینے والا ، نگہبانی کرنے والا ، غلبے والا ، بگڑی بنانے والا ، بڑائی والا ( ہے ) پاک ہے اللہ ( تعالیٰ ) اس سب سے جو وہ شرک کرتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

وہ اللہ وہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، جو بادشاہ ہے ، تقدس کا مالک ہے ، سلامتی دینے والا ہے ، امن بخشنے والا ہے ، سب کا نگہبان ہے ، بڑے اقتدار والا ہے ، ہر خرابی کی اصلاح کرنے والا ہے ، بڑائی کا مالک ہے ۔ پاک ہے اللہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

وہ اللہ ہی ہے جس کے سواکوئی معبودنہیں ، وہ بادشاہ ہے ، ہرعیب سے پاک ذات ہے ، سلامتی دینے والا ، امن وسکون دینے والا ، سب کانگہبان ہے ، ہر چیز پر غالب ہے ، اپناحکم نافذکرنیوالا اور شان والااور سب سے بڑا ہے اور ان باتوں سے پاک ہےجو یہ لوگ اس کاشریک بناتے ہیں

By Kanzul Eman

وہی ہے اللہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں بادشاہ ( ف٦۸ ) نہایت پاک ( ف٦۹ ) سلامتی دینے والا ( ف۷۰ ) امان بخشنے والا ( ف۷۱ ) حفاظت فرمانے والا عزت والا عظمت والا تکبر والا ( ف۷۲ ) اللہ کو پاکی ہے ان کے شرک سے ،

By Tahir ul Qadri

وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، ( حقیقی ) بادشاہ ہے ، ہر عیب سے پاک ہے ، ہر نقص سے سالم ( اور سلامتی دینے والا ) ہے ، امن و امان دینے والا ( اور معجزات کے ذریعے رسولوں کی تصدیق فرمانے والا ) ہے ، محافظ و نگہبان ہے ، غلبہ و عزّت والا ہے ، زبردست عظمت والا ہے ، سلطنت و کبریائی والا ہے ، اللہ ہر اُس چیز سے پاک ہے جسے وہ اُس کا شریک ٹھہراتے ہیں