तमाम तारीफें अल्लाह के लिए हैं जिसने आसमानों और ज़मीन को पैदा किया और अंधेरों और रौशनी को बनाया, फिर भी मुनकिर लोग दूसरों को अपने रब का हमसर ठहराते हैं।
سب تعریف اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہے جس نے آسمانوں اورزمین کو پیدا کیا اور تاریکیوں اور روشنی کوبنایا،پھربھی جن لوگوں نے کفرکیاوہ اپنے رب کے ساتھ (دوسروں کو)برابر ٹھہراتے ہیں۔
شکر کا سزاوار اللہ ہی ہے ، جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور بنایا تاریکیوں اور روشنی کو ، پھر تعجب ہے کہ جن لوگوں نے کفر کیا ، وہ اپنے رب کے ہمسر ٹھہراتے ہیں ۔
سب تعریف اللہ کے لئے ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تاریکیوں اور روشنی کو بنایا پھر بھی جو کافر ہیں وہ دوسروں کو اپنے پروردگار کے برابر ٹھہراتے ہیں ۔
تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے زمین اور آسمان بنائے ، روشنی اور تاریکیاں پیدا کیں ۔ پھر بھی وہ لوگ جنہوں نے دعوت حق کو ماننے سے انکار کر دیا ہے دوسروں کو اپنے رب کا ہمسر ٹھیرا رہے ہیں1 ۔
تمام تعریفیں اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کیلئے ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور تاریکیوں اور روشنی کو بنایا پھر کافر لوگ ( دوسروں کو ) اپنے رب کے برابر قرار دیتے ہیں ۔
تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ، اور اندھیریاں اور روشنی بنائیَ پھر بھی جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ دوسروں کو ( خدائی میں ) اپنے پروردگار کے برابر قرار دے رہے ہیں ۔
ہرطرح کی تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اوراندھیرے اور روشنی بنائی پھربھی جو لوگ کافر ہیں وہ دوسروں کو اپنے رب کاہمسربناتے ہیں
سب خوبیاں اللہ کو جس نے آسمان اور زمین بنائے ( ف۲ ) اور اندھیریاں اور روشنی پیدا کی ( ف۳ ) اس پر ( ف٤ ) کافر لوگ اپنے رب کے برابر ٹھہراتے ہیں ( ف۵ )
تمام تعریفیں اﷲ ہی کے لئے ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور تاریکیوں اور روشنی کو بنایا ، پھر بھی کافر لوگ ( معبودانِ باطلہ کو ) اپنے رب کے برابر ٹھہراتے ہیں