वही है जिसने तुमको मिट्टी से पैदा किया फिर एक मुद्दत मुक़र्रर की और (वह) मुक़र्रर मुद्दत उसी के इल्म में है, फिर भी तुम शक करते हो।
وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیداکیاپھر ایک وقت مقررکردیا اور ایک مقررہ وقت اسی کے پاس ہے پھربھی تم شک کرتے ہو؟
وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا ، پھر ایک مدت ٹھہرائی اور مدتِ مقررہ اسی کے علم میں ہے ۔ پھر تعجب ہے کہ تم کج بحثیاں کرتے ہو ۔
وہ وہی ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ۔ پھر ( زندگی کی ) ایک مدت مقرر کی اور ایک مقررہ مدت اور بھی ہے جو اسی کے پاس ہے پھر بھی تم شک کرتے ہو ۔
وہی ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ، 2 پھر تمہارے لیے زندگی کی ایک مدّت مقرر کر دی ، اور ایک دوسری مدّت اور بھی ہے جو اس کے ہاں طے شدہ ہے ۔ 3 مگر تم لوگ ہو کہ شک میں پڑے ہوئے ہو ۔
وہ ( اﷲ ) وہی ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا فرمایا پھر ( موت کا ) ایک وقت مقرر فرمایا اور ( قیامت کا ) وقت معین اسی کے پاس ہے پھر بھی تم شک میں پڑے ہوئے ہو ۔
وہی ذات ہے جس نے تم کو گیلی مٹی سے پیدا کیا ، پھر ( تمہاری زندگی کی ) ایک میعاد مقرر کردی ، اور ( دوبارہ زندہ ہونے کی ) ایک متعین میعاد اسی کے پاس ہے ( ١ ) پھر بھی تم شک میں پڑے ہوئے ہو ۔
وہی توہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر ( موت کی ) مدت مقررکی اور ( قیا مت کی ) مدت معین ہے ، پھر بھی تم ( اللہ کے بارے میں ) شک کرتے ہو
وہی ہے جس نے تمہیں ( ف٦ ) مٹی سے پیدا کیا پھر ایک میعاد کا حکم رکھا ( ف۷ ) اور ایک مقررہ وعدہ اس کے یہاں ہے ( ف۸ ) پھر تم لوگ شک کرتے ہو ،
۔ ( اﷲ ) وہی ہے جس نے تمہیں مٹی کے گارے سے پیدا فرمایا ( یعنی کرّۂ اَرضی پر حیاتِ انسانی کی کیمیائی ابتداء اس سے کی ) ۔ پھر اس نے ( تمہاری موت کی ) میعاد مقرر فرما دی ، اور ( انعقادِ قیامت کا ) معیّنہ وقت اسی کے پاس ( مقرر ) ہے پھر ( بھی ) تم شک کرتے ہو