और वही अल्लाह आसमानों में है और ज़मीन में है, वह तुम्हारे छुपे और खुले को जानता है और वह जानता है जो कुछ तुम करते हो।
اوروہی اﷲ تعالیٰ آسمانوں میں ہے اوروہی زمین میں بھی ہے،وہ تمہارا پوشیدہ اور تمہارا ظاہرجانتاہے،اورجوکچھ تم کماتے ہو وہ بھی جانتاہے۔
اور وہی اللہ آسمانوں میں بھی ہے اور وہی زمین میں بھی ۔ وہ تمہارے خفیہ اور علانیہ کو جانتا ہے اور جو کمائی تم کر رہے ہو ، اسے بھی جانتا ہے ۔
اور وہی ( ایک ) اللہ ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی ، جو تمہارے باطن و ظاہر اور جو کچھ تم بھلائی و برائی کرتے ہو سب کو جانتا ہے ۔
وہی ایک خدا آسمانوں میں بھی ہے اور زمین میں بھی ، تمہارے کھلے اور چھپے سب حال جانتا ہے اور جو برائی یا بَھلائی تم کماتے ہو اس سے خوب واقف ہے ۔
اور وہ ہی اﷲ ہے آسمانوں اور زمین میں وہ تمہارے چھپے ہوئے اور تمہارے ظاہری حالات کو جانتا ہے اور جو کچھ تم عمل کرتے ہو اسے ( بھی ) جانتا ہے ۔
اور وہی اللہ آسمانوں میں بھی ہے ، اور زمین میں بھی ۔ وہ تمہارے چھپے ہوئے بھید بھی جانتا ہے اور کھلے ہوئے حالات بھی ، اور جو کچھ کمائی تم کر رہے ہو ، اس سے بھی واقف ہے ۔
وہی ایک اللہ ہے جو آسمانوں میں ( موجود ) ہے اور زمین میں وہ تمہارا باطن اور ظاہرسب جانتا ہے اور جانتا ہےجو تم کرتے ہو
اور وہی اللہ ہے آسمانوں اور زمین کا ( ف۹ ) اسے تمہارا چھپا اور ظاہر سب معلوم ہے اور تمہارے کام جانتا ہے ،
اور آسمانوں میں اور زمین میں وہی اﷲ ہی ( معبودِ برحق ) ہے ، جو تمہاری پوشیدہ اور تمہاری ظاہر ( سب باتوں ) کو جانتا ہے اور جو کچھ تم کما رہے ہو وہ ( اسے بھی ) جانتا ہے