Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वह आसमानों और ज़मीन का बनाने वाला है, उसका कोई बेटा कैसे हो सकता है जबकि उसकी कोई बीवी नहीं, और उसने हर चीज़ को पैदा किया है और वह हर चीज़ से बाख़बर है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آسمانوں اورزمین کاوہی موجدہے،اس کی کوئی اولادکیسے ہوسکتی ہے جب کہ اس کی کوئی بیوی نہیں! اوراس نے ہرچیزکوپیداکیاہے اوروہی ہرچیزکاخوب علم رکھنے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

وہ آسمانوں اور زمین کا موجد ہے ۔ اس کے اولاد کہاں سے ائی جبکہ اس کی کوئی بیوی نہیں؟ اور اس نے ہر چیز پیدا کی اور وہ ہر چیز سے باخبر ہے ۔

By Hussain Najfi

وہ آسمانوں اور زمین کا موجد ہے اس کے لئے اولاد کیونکر ہو سکتی ہے حالانکہ اس کی کوئی بیوی ہی نہیں ہے ۔ اور اسی نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے اور وہ ہر چیز کا خوب جاننے والا ہے ۔

By Moudoodi

وہ تو آسمانوں اور زمین کا موجد ہے ۔ اس کا کوئی بیٹا کیسے ہوسکتا ہے جبکہ کوئی اس کی شریک زندگی ہی نہیں ہے ۔ اس نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے اور وہ ہر چیز کا عِلم رکھتا ہے ۔

By Mufti Naeem

وہ آسمانوں اور زمین کو بغیر کسی نمونے کے پیدا کرنے والے ہیں ان کی اولاد کیسے ہو سکتی ہے؟ حالانکہ ان کی کوئی بیوی ( بھی ) نہیںہے ۔ اورانہوں نے ہر چیز کو پیدا فرمایا اور وہ ہر چیز کو جاننے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

وہ تو آسمانوں اور زمین کا موجد ہے ۔ اس کا کوئی بیٹا کہاں ہوسکتا ہے ، جبکہ اس کی کوئی بیوی نہیں؟ اسی نے ہر چیز پیدا کی ہے اور وہ ہر ہر چیز کا پورا پورا علم رکھتا ہے ۔

By Noor ul Amin

وہ آسمانوں اور زمین کو ایجادکرنیوالا ہے اس کی اولادکیسے ہوسکتی ہے جبکہ اس کی بیوی ہی نہیں اسی نے توہرچیزبنائی ہے اور وہ ہرچیزکوجانتا ہے

By Kanzul Eman

بےکسی نمو نہ کے آسمانوں اور زمین کا بنانے والا ، اسکے بچہ کہاں سے ہو حالانکہ اس کی عورت نہیں ( ف۲۱۱ ) اور اس نے ہر چیز پیدا کی ( ف۲۱۲ ) اور وہ سب کچھ جانتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

وہی آسمانوں اور زمینوں کا مُوجِد ہے ، بھلا اس کی اولاد کیونکر ہو سکتی ہے حالانکہ اس کی بیوی ( ہی ) نہیں ہے ، اور اسی نے ہر چیز کو پیدا فرمایا ہے اور وہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے