उसको निगाहें नहीं पातीं मगर वह निगाहों को पा लेता है और वह बड़ा बारीक-बीं, बड़ा बाख़बर है।
نگاہیں اس کونہیں پاسکتیں اوروہ سب نگاہوں کوپالیتاہے اوروہ نہایت باریک بین، پوری خبررکھنے والاہے۔
اس کو نگاہیں نہیں پاتی لیکن وہ نگاہوں کو پالیتا ہے ۔ اور وہ بڑا باریک بین اور بڑا باخبر ہے ۔
نگاہیں اسے نہیں پا سکتیں اور وہ نگاہوں کو پا لیتا ہے اور وہ لطیف ( جسم و جسمانیات سے مبرا ہے ) اور خبیر ( بڑا باخبر ) ہے ۔
نگاہیں اس کو نہیں پاسکتیں اور وہ نگاہوں کو پالیتا ہے ، وہ نہایت باریک بین اور باخبر ہے ۔
نگاہیں اسے نہیں گھیر سکتیں اور وہ نگاہوں کو گھیرے ہوئے ہے اور وہ بڑا باریک بین اور پورا باخبر ہے
نگاہیں اس کو نہیں پاسکتیں ، اور وہ تمام نگاہوں کو پالیتا ہے ۔ اس کی ذات اتنی ہی لطیف ہے ، اور وہ اتنا ہی باخبر ہے ۔ ( ٤١ )
نظریں اسے پا نہیں سکتی جبکہ وہ نظروں کو پالیتا ہے ، وہ بڑا باریک بین اور باخبر ہے
آنکھیں اسے احاطہ نہیں کرتیں ( ف۲۱۵ ) اور سب آنکھیں اس کے احاطہ میں ہیں اور وہی ہے پورا باطن پورا خبردار ،
نگاہیں اس کا احاطہ نہیں کر سکتیں اور وہ سب نگاہوں کا احاطہ کئے ہوئے ہے ، اور وہ بڑا باریک بین بڑا باخبر ہے