और क्या वजह है कि तुम उस जानवर में से न खाओ जिस पर अल्लाह का नाम लिया गया; हालाँकि अल्लाह ने तफ़सील से बयान कर दी है वे चीजें जिनको उसने तुम पर हराम किया है, सिवाए इसके कि उसके लिए तुम मजबूर हो जाओ, और यक़ीनन बहुत-से लोग अपनी ख़्वाहिशात की वजह से (दूसरों को) गुमराह करते हैं बग़ैर किसी इल्म के, बेशक आपका रब ख़ूब जानता है हद से निकल जाने वालों को।
اورتمہیں کیاہے کہ تم اس میں سے نہ کھاؤجس پراﷲ تعالیٰ کانام ذکرکیاگیاہے حالانکہ یقیناوہ تفصیل سے تمہیں بتاچکاہے جواس نے تم پرحرام کیاہے سوائے اس کے جس کے لیے تم مجبورکر دیے جاؤاوربلاشبہ بہت سے لوگ یقینااپنی خواہشات کے ساتھ بغیرکسی علم کے گمراہ کرتے ہیں، یقیناآپ کارب حدسے گزرنے والوں کوزیادہ جاننے والاہے۔
اور تم کیوں نہ کھاؤ ان چیزوں میں سے ، جن پر خدا کا نام لیا گیا ہو ، جبکہ اس نے تفصیل سے بیان کردی ہیں وہ چیزیں ، جو تم پر حرام ٹھہرائی ہیں ، اس استثناء کے ساتھ جس کیلئے تم مجبور ہوجاؤ ۔ اور بیشک بہتیرے ایسے ہی ہیں جو لوگوں کو ، کسی علم کے بغیر ، اپنی بدعات کے ذریعے سے گمراہ کر رہے ہیں ۔ تیرا رب خوب واقف ہے ان حد سے بڑھنے والوں سے ۔
اور تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اس ( ذبیحہ ) میں سے نہیں کھاتے جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہے؟ حالانکہ اس نے جن ( جانوروں ) کو تم پر حرام قرار دیا ہے ان کو تمہارے لئے تفصیل سے بیان کر دیا ہے ۔ سوائے اس کے جس کے کھانے کی طرف تم مضطر و مجبور ہو جاؤ ( تو پھر حرام بھی کھا سکتے ہو ) اور یقیناً بہت سے لوگ علم کے بغیر محض اپنی خواہشات کی بنا پر گمراہ کرتے ہیں بے شک آپ کا پروردگار حد سے بڑھنے والوں کو خوب جانتا ہے ۔
آخر کیا وجہ ہے کہ تم وہ چیز نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو ، حالانکہ جن چیزوں کا استعمال حالتِ اضطرار کے سوا دوسری تمام حالتوں میں اللہ نے حرام کر دیا ہے ان کی تفصیل وہ تمہیں بتا چکا ہے ۔ 85 بکثرت لوگوں کا حال یہ ہے کہ علم کے بغیر محض اپنی خواہشات کی بنا پر گمراہ کن باتیں کرتے ہیں ، ان حد سے گزرنے والوں کو تمہارا رب خوب جانتا ہے ۔
اور تمہارے لیے اس میں کیا بات ہے؟ کہ تم اس میں سے نہ کھائو جس پر اﷲ ( تعالیٰ ) کانام لیاگیا ہو حالانکہ اس نے تم پر حرام کی گئی چیزوں کی تفصیل تمہیں بتادی ہے مگر یہ کہ اس ( کھانے ) کی طرف تم سخت مجبور ہو جائو ۔ اور بلاشبہ بہت سے لوگ اپنی خواہشوں کے ذریعے بغیر علم کے گمراہ کرتے رہتے ہیں بیشک آپ کا رب حدسے آگے بڑھنے والوں کو خوب جانتا ہے ۔
اور تمہارے لیے کون سی رکاوٹ ہے جس کی بنا پر تم اس جانور میں سے نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام لے لیا گیا ہو؟ حالانکہ اس نے وہ چیزیں تمہیں تفصیل سے بتا دی ہیں جو اس نے تمہارے لیے ( عام حالات میں ) حرام قرار دی ہیں ، البتہ جن کو کھانے پر تم بالکل مجبور ہی ہوجاؤ ( تو ان حرام چیزوں کی بھی بقدر ضرورت اجازت ہوجاتی ہے ) اور بہت سے لوگ کسی علم کی بنیاد پر نہیں ( بلکہ صرف ) اپنی خواہشات کی بنیاد پر دوسروں کو گمراہ کرتے ہیں ۔ بلا شبہ تمہارا رب حد سے گذرنے والوں کو خوب جانتا ہے ۔
آخر کیا بات ہے کہ تم وہ چیز نہ کھائوجس پر اللہ کا نام لیا گیا ہوحالانکہ جو کچھ اس نے تم پر حرام کیا ہے اسے تمہارے لئے تفصیلاًبیان کردیا ہے مگریہ کہ تم ( کوئی حرام چیز کھانے پر ) مجبور ہوجائواور بہت لوگ ایسے ہیںجو بغیرعلم کے ( محض ) اپنی خواہشات کے پیچھے لگ کردوسروں کو بہکاتے رہتے ہیں آپ کارب ایسے حدسے بڑھ جانے والوں کو خوب جانتا ہے
اور تمہیں کیا ہوا کہ اس میں سے نہ کھاؤ جس ( ف۲۳۷ ) پر اللہ کا نام لیا گیا وہ تم سے مفصل بیان کرچکا جو کچھ تم پر حرام ہوا ( ف۲۳۸ ) مگر جب تمہیں اس سے مجبوری ہو ( ف۲۳۹ ) اور بیشک بہتیرے اپنی خواہشوں سے گمراہ کرتے ہیں بےجانے بیشک تیرا رب حد سے بڑھنے والوں کو خوب جانتا ہے ،
اور تمہیں کیا ہے کہ تم اس ( ذبیحہ ) سے نہیں کھاتے جس پر ( ذبح کے وقت ) اﷲ کا نام لیا گیا ہے ( تم ان حلال جانوروں کو بلاوجہ حرام ٹھہراتے ہو ) ؟ حالانکہ اس نے تمہارے لئے ان ( تمام ) چیزوں کو تفصیلاً بیان کر دیا ہے جو اس نے تم پر حرام کی ہیں ، سوائے اس ( صورت ) کے کہ تم ( محض جان بچانے کے لئے ) ان ( کے بقدرِ حاجت کھانے ) کی طرف انتہائی مجبور ہو جاؤ ( سو اب تم اپنی طرف سے اور چیزوں کو مزید حرام نہ ٹھہرایا کرو ) ۔ بیشک بہت سے لوگ بغیر ( پختہ ) علم کے اپنی خواہشات ( اور من گھڑت تصورات ) کے ذریعے ( لوگوں کو ) بہکاتے رہتے ہیں ، اور یقینا آپ کا ربّ حد سے تجاوز کرنے والوں کو خوب جانتا ہے