और तुम गुनाह के ज़ाहिर को भी छोड़ दो और उसके बातिन को भी, जो लोग गुनाह कमा रहे हैं उनको जल्द बदला मिल जाएगा उसका जो वे कर रहे थे।
اور تم گناہ کے ظاہرکوبھی چھوڑدواوراس کے باطن کوبھی ، جولوگ گناہ کماتے ہیں یقیناً اُنہیں اس کاجلد بدلہ دیاجائے گاجووہ کیاکرتے تھے ۔
اور چھوڑو گناہ کے ظاہر کو بھی اور اس کے باطن کو بھی ۔ بیشک جو لوگ گناہ کما رہے ہیں ، وہ عنقریب اپنی اس کمائی کا بدلہ پائیں گے ۔
اور ( اے لوگو ) تمام گناہوں کو چھوڑ دو خواہ علانیہ ہوں اور خواہ خفیہ بے شک جو لوگ گناہ کما ( کر ) رہے ہیں عنقریب ان کو بدلہ دیا جائے گا اس کا جس کا وہ ارتکاب کرتے ہیں ۔
تم کھلے گناہوں سے بھی بچو اور چھپے گناہوں سے بھی ، جو لوگ گناہ کا اکتساب کرتے ہیں وہ اپنی اس کمائی کا بدلہ پا کر رہیں گے ۔
اور چھوڑ دو گناہ کے ظاہر اور اس کے باطن کو بیشک جو لوگ گناہ کماتے ہیں جلد ہی ان کے کاموں کا جنہیں وہ کرتے رہتے ہیں بدلہ دیا جائے گا ۔
اور تم ظاہری اور باطنی دونوں قسم کے گناہ چھوڑ دو ۔ ( ٥٣ ) یہ یقینی بات ہے کہ جو لوگ گناہ کماتے ہیں ، انہیں ان تمام جرائم کی جلد ہی سزا ملے گی جن کا وہ ارتکاب کیا کرتے تھے ۔
تم ظاہر گناہوں کو بھی چھوڑو اور چھپے گناہوں کو بھی بلاشبہ جو لوگ گناہ کے کام کرتے ہیں انہیں جلدہی اپنے کئے کی سزا مل کے رہے گی
اور چھوڑ دو کھلا اور چھپا گناہ ، وہ جو گناہ کماتے ہیں عنقریب اپنی کمائی کی سزا پائیں گے ،
اور تم ظاہری اور باطنی ( یعنی آشکار و پنہاں دونوں قسم کے ) گناہ چھوڑ دو ۔ بیشک جو لوگ گناہ کما رہے ہیں انہیں عنقریب سزا دی جائے گی ان ( اَعمالِ بد ) کے باعث جن کا وہ ارتکاب کرتے تھے