(उनसे) पूछिए कि किसका है जो कुछ आसमानों और ज़मीन में है, आप कह दीजिए कि सब कुछ अल्लाह का है, उसने अपने ऊपर रहमत लिख ली है, वह ज़रूर तुमको जमा करेगा क़यामत के दिन जिसमें कोई शक नहीं, जिन लोगों ने अपने आपको घाटे में डाला वही हैं जो उस पर ईमान नहीं लाते।
آپ پوچھیں کس کے لیے ہے جوآسمانوں میں ہے اورجوزمین میں ہے؟آپ کہہ دیں اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہے،اس نے رحمت کرنااپنے اوپرلکھ دیاہے،وہ قیامت کے دن ضروربہ ضرورتمہیں جمع کرے گاجس میں کوئی شک نہیں جن لوگوں نے اپنے آپ کوخسارے میں ڈالاہے وہی اس پرایمان نہیں لاتے۔
ان سے پوچھو: آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے ، وہ کس کا ہے؟ کہہ دو: اللہ ہی کا ہے! اس نے اپنے اوپر رحمت واجب کر رکھی ہے ۔ وہ تم کو جمع کرکے ضرور لے جائے گا قیامت کے دن کی طرف ، جس میں ذرا شبہ نہیں ۔ جنہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا ، وہی ہیں جو اس پر ایمان نہیں لاتے ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ) ان سے کہیے ( پوچھئے ) کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ کس کا ہے؟ کہو سب کچھ اللہ ہی کا ہے اس نے مخلوق پر رحمت کرنا اپنے اوپر لازم کر لی ہے ( اس لئے جلدی سزا نہیں دیتا ) وہ قیامت تک جس میں کوئی شک نہیں ہے تم سب کو اکٹھا کرتا رہے گا ( پھر یکجا کرکے لائے گا ) جنہوں نے اپنے آپ کو خسارے اور نقصان میں ڈال دیا ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے ۔
ان سے پوچھو ، آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ کس کا ہے؟ ۔ ۔ ۔ ۔ کہو سب کچھ اللہ ہی کا ہے ، 9 اس نے رحم و کرم کا شیوہ اپنے اوپر لازم کر لیا ہے ﴿اسی لیے وہ نافرمانیوں اور سرکشیوں پر تمہیں جلدی سے نہیں پکڑ لیتا﴾ قیامت کے روز وہ تم سب کو ضرور جمع کرے گا ، یہ بالکل ایک غیر مشتبہ حقیقت ہے ، مگر جن لوگوں نے اپنے آپ کو خود تباہی کے خطرے میں مبتلا کر لیا ہے وہ اسے نہیں مانتے ۔
آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ کس کا ہے؟ آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کا ہے ۔ اس نے رحمت کو اپنے اوپر لازم کر لیا ہے یقینا وہ تم سب کو قیامت کے دن جمع فرمائیں گے جس میں کوئی شک نہیں ۔ جن لوگوں نے اپنی جانوں کو نقصان میں ڈالا پس وہ ایمان لانے والے نہیں ۔
۔ ( ان سے ) پوچھو کہ : آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ کس کی ملکیت ہے؟ ( پھر اگر وہ جواب نہ دیں تو خود ہی ) کہہ دو کہ : اللہ ہی کی ملکیت ہے ۔ اس نے رحمت کو اپنے اوپر لازم کر رکھا ہے ۔ ( اس لیے توبہ کرلو تو پچھلے سارے گناہ معاف کردے گا ، ورنہ ) وہ تم سب کو ضرور بالضرور قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ہے ، ( لیکن ) جن لوگوں نے اپنی جانوں کے لیے گھاٹے کا سودا کر رکھا ہے وہ ( اس حقیقت پر ) ایمان نہیں لاتے ۔
ان سے پوچھئے’’جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے کس کا ہے؟‘‘کہہ دیجئے اللہ ہی کا ہے اس نے اپنے آپ پر رحمت کو لازم کرلیا ہے وہ یقینًاتمہیں قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے واقع ہونے میں کوئی شبہ نہیں مگرجوخودہی خسارہ میں رہناچاہیں ، وہ ایمان نہیں لائیں گے
تم فرماؤ کس کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ( ف۲۹ ) تم فرماؤ اللہ کا ہے ( ف۳۰ ) اس نے اپنے کرم کے ذمہ پر رحمت لکھ لی ہے ( ف ۳۱ ) بیشک ضرور تمہیں قیامت کے دن جمع کرے گا ( ف۳۲ ) اس میں کچھ شک نہیں ، وہ جنہوں نے اپنی جان نقصان میں ڈالی ( ف۳۳ ) ایمان نہیں لاتے ،
آپ ( ان سے سوال ) فرمائیں کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے کس کا ہے؟ ( پھر یہ بھی ) فرما دیں کہ اﷲ ہی کا ہے ، اس نے اپنی ذات پر رحمت لازم فرمالی ہے ، وہ تمہیں روزِ قیامت جس میں کوئی شک نہیں ضرور جمع فرمائے گا ، جنہوں نے اپنی جانوں کو ( دائمی ) خسارے میں ڈال دیا ہے سو وہ ایمان نہیں لائیں گے