और अल्लाह ही का है जो कुछ ठहरता है रात में और दिन में, और वह सब कुछ सुनने वाला, जानने वाला है।
اوراﷲ تعالیٰ ہی کا ہے جو بھی رات میں اوردن میں ٹھہراہوا ہے اوروہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔
اور اسی کے قبضۂ قدرت میں ہے جو چیز شب میں ساکن ہوتی ہے اور جو دن میں ( متحرک ہوتی ) ہے اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے ۔
اور اسی ( اللہ تعالیٰ ) کا ہے جو کچھ رات اور دن میں سکونت پذیر ہے وہ بڑا سننے والا ، بڑا جاننے والا ہے ۔
رات کے اندھیرے اور دن کے اجالے میں جو کچھ ٹھیرا ہوا ہے ، سب اللہ کا ہے اور وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے ،
اور اسی کا ہے جو کچھ رات اور دن میں رہتا ہے اور وہ سننے والے جاننے والے ہیں ۔
اور رات اور دن میں جتنی مخلوقات آرام پاتی ہیں ، سب اسی کے قبضے میں ہیں ( ٦ ) اور وہ ہر بات کو سنتا ، ہر چیز کو جانتا ہے ۔
اورجو رات اور دن میں وقوع پذیرہوتا ہے اسی کے حکم سے ہوتا ہے اور وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے
اور اسی کا ہے جو بستا ہے رات اور دن میں ( ف۳٤ ) اور وہی ہے سنتا جانتا ( ف۳۵ )
اور وہ ( ساری مخلوق ) جو رات میں اور دن میں آرام کرتی ہے ، اسی کی ہے ، اور وہ خوب سننے والا جاننے والا ہے