Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जिस दिन अल्लाह उन सबको जमा करेगा, ऐ जिन्नात के गिरोह! तुम बहुत-से इंसानों को गुमराह कर चुके, और इंसानों में से उनके साथी कहेंगे कि ऐ हमारे रब! हमने एक-दूसरे को इस्तेमाल किया और हम पहुँच गए अपनी उस मुद्दत को जो आपने हमारे लिए मुक़र्रर की थी, अल्लाह कहेगा कि अब तुम्हारा ठिकाना आग है हमेशा उसमें रहोगे मगर जो अल्लाह चाहे, बेशक आपका रब हिकमत वाला, इल्म वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجس دن وہ ان سب کوجمع کرے گا: ’’اے جنوں کے گروہ! یقیناتم نے انسانوں میں سے بہت سوں کو (دوست)بنایا۔‘‘ اور انسانوں میں سے اُن کے ساتھی کہیں گے: ’’اے ہمارے رب!ہم نے ایک دوسرے سے خوب فائدہ اُٹھایا اورہم اپنے وقت کوپہنچ گئے جوتونے ہمارے لیے مقرر فرمایا۔‘‘ اﷲ تعالیٰ فرمائے گا: ’’تمہارا ٹھکانہ آگ ہے، جس میں ہمیشہ رہوگے مگرجواﷲ تعالیٰ چاہے،‘‘ یقیناًآپ کا رب کمال حکمت والا،سب کچھ جاننے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ( اس دن کا دھیان کرو ) جس دن وہ ان سب کو اکٹھا کرے گا ۔ ( کہے گا: ) اے جنّوں کے گروہ! تم نے تو انسانوں میں سے بہتوں کو اپنا لیا اور انسانوں میں سے ان کے ساتھی کہیں گے: اے ہمارے رب! ہم نے ایک دوسرے کو استعمال کیا اور ہم پہنچ گئے اپنی اس مدت کو ، جو تونے ہمارے لئے ٹھہرائی ۔ فرمائے گا: تمہارا ٹھکانا اب جہنم ہے! ہمیشہ کیلئے اس میں رہو مگر جو اللہ چاہے ۔ بیشک تیرا رب حکمت والا اور علم والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور ( وہ دن یاد کرو ) جس دن وہ ( اللہ ) سب ( جن و انس ) کو محشر میں جمع کرے گا ( اور جنات سے خطاب کرکے فرمائے گا ) کہ اے گروہِ جن! تم نے بہت انسانوں کو گمراہ کیا ( اس وقت ) وہ آدمی جو ان ( جنات ) کے دوست و رفیق ہوں گے کہیں گے اے ہمارے پروردگار! ہم سب نے ایک دوسرے سے خوب فائدہ اٹھایا اور اب ہم اپنی اس میعاد کو پہنچ گئے ہیں جو تو نے ہمارے لئے مقرر کی تھی ۔ اللہ فرمائے گا اب تمہارا ٹھکانہ دوزخ ہے جس میں تم ہمیشہ رہوگے ۔ سوائے اس کے جسے اللہ ( بچانا ) چاہے گا ۔ بے شک تمہارا پروردگار حکیم و علیم ہے ( بڑی حکمت اور بڑے علم والا ہے ) ۔

By Moudoodi

جس روز اللہ ان سب لوگوں کو گھیر کر جمع کرے گا ، اس روز وہ جِنوں 94 سے خطاب کر کے فرمائے گا کہ اے گروہ جِن! تم نے تو نوعِ انسانی پر خوب ہاتھ صاف کیا ۔ انسانوں میں سے جو ان کے رفیق تھے وہ عرض کریں گے پروردگار ! ہم میں سے ہر ایک نے دوسرے کو خوب استعمال کیا ہے ، 95 اور اب ہم اس وقت پر آپہنچے ہیں جو تو نے ہمارے لیے مقرر کر دیا تھا ۔ اللہ فرمائے گا اچھا اب آگ تمہارا ٹھکانا ہے ، اس میں تم ہمیشہ رہو گے ۔ اس سے بچیں گے صرف وہی جنہیں اللہ بچانا چاہے گا ، بیشک تمہارا رب دانا اور علیم ہے ۔ 96

By Mufti Naeem

اور جس دن وہ ان سب کو جمع کرے گا ( اور فرمائے گا ) اے جنات کی جماعت !تم نے انسان ( کی گمراہی ) میں بڑا حصہ لیا اور لوگوں میں سے جو ان کے ساتھی ہوںگے وہ کہیں گے اے ہمارے رب! ہم نے ایک دوسرے سے فائدہ اٹھایا اور ہم پہنچ گئے اپنی اس میعاد تک جو آپ نے ہمارے لیے مقرر فرمائی تھی اﷲ ( تعالیٰ ) فرمائیں گے آگ تمہارا ٹھکانہ ہے ہمیشہ اس میں رہو مگر یہ کہ جو اﷲ ( تعالیٰ ) چاہیں ۔ بیشک تمہارا رب حکمت والا ، جاننے والا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اس دن کا دھیان رکھو ) جس دن اللہ ان سب کو گھیر کر اکٹھا کرے گا ، اور ( شیطانین جنات سے کہے گا کہ ) اے جنات کے گروہ ! تم نے انسانوں کو بہت بڑھ چڑھ کر گمراہ کیا ۔ اور انسانوں میں سے جو ان کے دوست ہوں گے ، وہ کہیں گے : اے ہمارے پروردگار ! ہم ایک دوسرے سے خوب مزے لیتے رہے ہیں ۔ ( ٥٧ ) اور اب اپنی اس میعاد کو پہنچ گئے ہیں جو آپ نے ہمارے لیے مقرر کی تھی ۔ اللہ کہے گا ؛ ( اب ) آگ تم سب کا ٹھکانا ہے ، جس میں تم ہمیشہ رہو گے ، الا یہ کہ اللہ کچھ اور چاہے ۔ ( ٥٨ ) یقین رکھو کہ تمہارے پروردگار کی حکمت بھی کامل ہے ، علم بھی کامل ۔

By Noor ul Amin

جس دن اللہ سب لوگوں کو اکٹھاکرے گا ( فرمائے گا ) ‘‘اے گروہ جن!تم نے بہت سے آ دمیوں ( کو اپنا تابع بنارکھاتھا ) ‘‘اورانسانوں میں سے جنوں کے دوست کہیں گے:’’اے ہمارے رب!ہم نے ایک دوسرے سے خوب فائدہ اٹھایا حتیٰ کہ وہ وقت آپہنچاجوتونے ہمارے لئے مقرر کیا تھا‘‘اللہ فرمائے گا:’’اچھاتم سب کاٹھکاناجہنم ہے‘‘تم ہمیشہ اس میں رہوگے مگرجتنی مدت اللہ بچاناچاہےگابچالے گابلا شبہ وہ داناسب کچھ جاننے والا ہے

By Kanzul Eman

اور جس دن ان سب کو اٹھانے گا اور فرمائے گا ، اے جن کے گروہ! تم نے بہت آدمی گھیرلیے ( ف۲۵٤ ) اور ان کے دوست آدمی عرض کریں گے اے ہمارے رب! ہم میں ایک نے دوسرے سے فائدہ اٹھایا ( ف۲۵۵ ) اور ہم اپنی اس میعاد کو پہنچ گئے جو تو نے ہمارے لیے مقرر فرمائی تھی ( ف۲۵٦ ) فرمائے گا آگ تمہارا ٹھکانا ہے ہمیشہ اس میں رہو مگر جسے خدا چاہے ( ف۲۵۷ ) اے محبوب! بیشک تمہارا رب حکمت والا علم والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور جس دن وہ ان سب کو جمع فرمائے گا ( تو ارشاد ہوگا: ) اے گروہِ جنّات ( یعنی شیاطین! ) بیشک تم نے بہت سے انسانوں کو ( گمراہ ) کر لیا ، اور انسانوں میں سے ان کے دوست کہیں گے: اے ہمارے رب! ہم نے ایک دوسرے سے ( خوب ) فائدے حاصل کئے اور ( اسی غفلت اور مفاد پرستی کے عالم میں ) ہم اپنی اس میعاد کو پہنچ گئے جو تو نے ہمارے لئے مقرر فرمائی تھی ( مگر ہم اس کے لئے کچھ تیاری نہ کر سکے ) ۔ اﷲ فرمائے گا کہ ( اب ) دوزخ ہی تمہارا ٹھکانا ہے ہمیشہ اسی میں رہو گے مگر جو اﷲ چاہے ۔ بیشک آپ کا رب بڑی حکمت والا خوب جاننے والا ہے