Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और आपका रब बेनियाज़ रहमत वाला है, अगर वह चाहे तो तुम सबको उठा ले और तुम्हारे बाद जिसको चाहे तुम्हारी जगह ले आए जिस तरह उसने तुमको पैदा किया दूसरों की नस्ल से।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور آپ کارب ہرطرح بے نیاز،کمال رحمت والاہے،اگروہ چاہے تمہیں لے جائے اور تمہارے بعدجسے چاہے جانشیں بنادے جیساکہ اس نے تمہیں دوسرے لوگوں کی اولادسے پیدا کیا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور تیرا رب بے نیاز ، رحمت والا ہے ۔ اگر وہ چاہے تم کو فنا کردے اور تمہارے بعد تمہاری جگہ جس کو چاہے لائے ، جس طرح اس نے تم کو پیدا کیا دوسروں کی نسل سے ۔

By Hussain Najfi

آپ کا پروردگار بے نیاز ہے ، رحمت والا ہے ، وہ اگر چاہے تو تم لوگوں کو لے جائے اور تمہاری جگہ تمہارے بعد جن کو چاہے لے آئے جس طرح اس نے تمہیں پیدا کیا اور لوگوں کی نسل سے ۔

By Moudoodi

تمہارا رب بے نیاز ہے اور مہربانی اس کا شیوہ ہے ۔ 101 اگر وہ چاہے تو تم لوگوں کو لے جائے اور تمہاری جگہ دوسرے جن لوگوں کو چاہے لے آئے جس طرح اس نے تمہیں کچھ اور لوگوں کی نسل سے اٹھایا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور آپ کا رب غنی ، رحمت والا ہے وہ اگر چاہے تو تمہیں اٹھالے اور تمہارے بعد جسے چاہے جانشین بنا دے جیسے کہ تمہیں دوسری قوم کی اولاد سے پیدا فرمایا

By Mufti Taqi Usmani

اور تمہارا پروردگار ایسا بے نیاز ہے جو رحمت والا بھی ہے ۔ ( ٦٣ ) اگر وہ چاہے تو تم سب کو ( دنیا سے ) اٹھا لے ، اور تمہارے بعد جس کو چاہے تمہاری جگہ لے آئے ، جیسے اس نے تم کو کچھ اور لوگوں کی نسل سے پیدا کیا تھا ۔ ( ٦٤ )

By Noor ul Amin

اورآپ کا رب بے نیاز اور مہربان ہے اگروہ چاہےتوتمہیں لے جائے اور تمہاری جگہ اور لوگوں کو لے آئے جیسے تمہیں اور لوگوں ( کی نسل ) سے پیدا کیا ہے

By Kanzul Eman

اور اے محبوب! تمہارا رب بےپروا ہے رحمت والا ، اے لوگو! وہ چاہے تو تمہیں لے جائے ( ف۲٦۷ ) اور جسے چاہے تمہاری جگہ لادے جیسے تمہیں اوروں کی اولاد سے پیدا کیا ( ف۲٦۸ )

By Tahir ul Qadri

اور آپ کا رب بے نیاز ہے ، ( بڑی ) رحمت والا ہے ، اگر چاہے تو تمہیں نابود کر دے اور تمہارے بعد جسے چاہے ( تمہارا ) جانشین بنا دے جیسا کہ اس نے دوسرے لوگوں کی اولاد سے تم کو پیدا فرمایا ہے