आप कह दीजिए कि ऐ लोगो! तुम अमल करते रहो अपनी जगह पर मैं भी अमल कर रहा हूँ, तुम जल्द ही जान लोगे कि आख़िरत का अंजाम किसके हक़ में बेहतर होता है, यक़ीनन ज़ालिम कभी फ़लाह नहीं पा सकते।
آپ کہہ دیں: ’’اے میری قوم!تم اپنی جگہ عمل کرو یقینامیں بھی عمل کرنے والاہوں پھرعنقریب تم جان لوگے کہ وہ کون ہے جس کے لیے اس گھرکااچھاانجام ہے یقیناظالم کامیاب نہیں ہوتے۔
کہہ دو: اے میرے ہم قومو! تم اپنے طریقے پر چلو ، میں اپنے طریقے پر چلتا ہوں ، تم جلد جان لو گے کہ انجام کار کی کامیابی کس کا حصہ ہے ۔ یقیناً ظالم فلاح پانے والے نہیں ہوسکتے ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہہ دیجئے! اے میری قوم تم اپنے مرتبہ و مقام کے مطابق عمل کرتے رہو میں بھی اپنے مرتبہ کے مطابق عمل کر رہا ہوں عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ انجامِ کار کس کے حق میں بہتر ہے جو ظالم ہیں وہ فلاح نہیں پائیں گے ۔
اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! کہہ دو کہ لوگو ! تم اپنی جگہ عمل کرتے رہو اور میں بھی اپنی جگہ عمل کر رہا ہوں ، 103 عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ انجام کار کس کے حق میں بہتر ہوتا ہے ، بہرحال یہ حقیقت ہے کہ ظالم کبھی فلاح نہیں پا سکتے ۔
آپ فرما دیجئے اے میری قوم! تم اپنی جگہ عمل کیے جائو میں ( بھی ) عمل کر رہا ہوں بس عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا ( اس دنیا کے ) گھر کا انجام کس کیلئے ہے بیشک ظلم کرنے والے فلاح نہیں پاتے ۔
۔ ( اے پیغمبر ! ان لوگوں سے ) کہو کہ : اے میری قوم ! تم اپنی جگہ ( اپنے طریقے کے مطابق ) عمل کرو ، میں ( اپنے طریقے کے مطابق ) عمل کر رہا ہوں ۔ پھر جلد ہی تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ اس دنیا کا انجام کس کے حق میں نکلتا ہے ۔ یہ حقیقت ( اپنی جگہ ) ہے کہ ظالم لوگ فلاح نہیں پاتے ۔
آپ ان سے کہیے :’’اے میری قوم ! تم اپنی جگہ عمل کرتے جائواور میں اپنی جگہ عمل کررہا ہوں پھرجلدہی تمہیں معلوم ہوجائے گاکہ انجام کا ر کس کے حق میں بہتر رہتا ہے اور یہ تو یقینی بات ہے کہ ظالم کامیاب نہیں ہوسکتے
تم فرماؤ اے میری قوم! تم اپنی جگہ پر کام کیے جاؤ میں اپنا کام کرتا ہوں تو اب جاننا چاہتے ہو کس کا رہتا ہے آحرت کا گھر ، بیشک ظالم فلاح نہیں پاتے ،
فرما دیجئے: اے ( میری ) قوم! تم اپنی جگہ پر عمل کرتے رہو بیشک میں ( اپنی جگہ ) عمل کئے جا رہا ہوں ۔ پھر تم عنقریب جان لو گے کہ آخرت کا انجام کس کے لئے ( بہتر ہے ) ۔ بیشک ظالم لوگ نجات نہیں پائیں گے