Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जिन्होंने हमारी निशानियों को झुठलाया वे बहरे और गूंगे हैं जो अंधरों में पड़े हुए हैं, अल्लाह जिसको चाहता है भटका देता है और जिसको चाहता है सीधी राह पर लगा देता है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کوجھٹلایاوہ بہرے ، گونگے، اندھیروں میں پڑے ہیں ، اﷲ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے بھٹکا دیتا ہے اورجس کو چاہتا ہے سیدھے راستے پرچلا دیتا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ، یہ بہرے اور گونگے تاریکیوں میں پڑے ہوئے ہیں ۔ اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے اور جسے چاہتا ہے اسے سیدھی راہ پر لگا دیتا ہے ۔

By Hussain Najfi

بہرے اور گونگے ہیں جوکہ طرح طرح کے اندھیروں میں پڑے ہیں ۔ اللہ جسے چاہتا ہے اسے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے سیدھے راستے پر لگا دیتا ہے ۔

By Moudoodi

مگر جو لوگ ہماری نشانیوں کو جھٹلاتے ہیں وہ بہرے اور گونگے ہیں ، تاریکیوں میں پڑے ہوئے ہیں ۔ 27 اللہ جسے چاہتا ہے بھٹکا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے سیدھے رستے پر لگا دیتا ہے ۔ 28

By Mufti Naeem

اور جو لوگ ہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں وہ بہرے اور گونگے ہیں ( طرح طرح کی ) تاریکیوں ( میںپڑے ہیں ) اﷲ ( تعالیٰ ) جسے چاہیں گمراہ فرما دیں اور جسے چاہیں سیدھی راہ پر ڈال دیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے وہ اندھیروں میں بھٹکتے بھٹکتے بہرے اور گونگے ہوچکے ہیں ۔ ( ١٣ ) اللہ جسے چاہتا ہے ، ( اس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ) گمراہی میں ڈال دیتا ہے ، اور جسے چاہتا ہے سیدھی راہ پر لگا دیتا ہے ۔

By Noor ul Amin

اور جنہوں نے ہماری ا ٓیتوں کو جھٹلایاوہ بہرے اور گونگے ہیں اندھیروں میں ہیں ، اللہ جسے چاہےگمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے اسے صراط مستقیم پر لگادیتا ہے

By Kanzul Eman

اور جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں بہرے اور گونگے ہیں ( ف۹۰ ) اندھیروں میں ( ف۹۱ ) اللہ جسے چاہے گمراہ کرے اور جسے چاہے سیدھے راستہ ڈال دے ( ف۹۲ )

By Tahir ul Qadri

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہ بہرے اور گونگے ہیں ، تاریکیوں میں ( بھٹک رہے ) ہیں ۔ اﷲ جسے چاہتا ہے اسے ( انکارِ حق اور ضد کے باعث ) گمراہ کردیتا ہے ، اور جسے چاہتا ہے اسے ( قبولِ حق کے باعث ) سیدھی راہ پر لگا دیتا ہے