Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर जब उन्होंने उस नसीहत को भुला दिया जो उनको की गई थी तो हमने उन पर हर चीज़ के दरवाज़े खोल दिए, यहाँ तक कि जब वे उस चीज़ पर ख़ुश हो गए जो उन्हें दी गई थीं तो हमने अचानक उनको पकड़ लिया, उस वक़्त वे ना-उम्मीद हो कर रह गए।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

سوجب اُنہوں نے اُس نصیحت کوبھلادیاجواُنہیں کی گئی تھی توہم نے اُن پرہرچیز کے دروازے کھول دیے حتیٰ کہ جب وہ خود ان پراترانے لگے جووہ دیے گئے توہم نے اچانک اُن کوپکڑلیاتو اچانک وہ مایوس تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

تو جب انہوں نے فراموش کردیا اس چیز کو ، جس سے ان کو یاد دہانی کی گئی تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیے ، یہاں تک کہ جب وہ اس چیز پر اترانے لگے جو انہیں دی گئی تو ہم نے ان کو دفعۃً پکڑ لیا ، پس وہ بالکل ہک دک رہ گئے ۔

By Hussain Najfi

اور جب انہوں نے اس نصیحت کو بھلا دیا جو انہیں کی گئی تھی تو ہم نے ( ابتلا و امتحان کے طور پر ) ان کے لئے ہر چیز کے دروازے کھول دیئے ۔ یہاں تک کہ وہ عطا کردہ چیزوں ( نعمتوں ) سے خوب خوش ہوگئے اور اترانے لگے تو ہم نے اچانک انہیں پکڑ لیا ۔ تو وہ ایک دم مایوس ہوگئے ۔

By Moudoodi

پھر جب انہوں نے اس نصیحت کو ، جو انہیں کی گئی تھی ، بھلا دیا تو ہم نے ہر طرح کی خوشحالیوں کے دروازے ان کے لیے کھول دیے ، یہاں تک کہ جب وہ ان بخششوں میں جو انہیں عطا کی گئی تھیں خوب مگن ہو گئے تو اچانک ہم نے انہیں پکڑ لیا اور اب حال یہ تھا کہ وہ ہر خیر سے مایوس تھے ۔

By Mufti Naeem

پھر جب انہیں کی جانے والی نصیحتوں کو انہوں نے بھلا دیا تو ہم نے تمام چیزوں کے دروازے ان پر کھول دیئے یہاں تک کہ جو کچھ انہیں دیا گیا تھا اس پر اترانے لگے تو ہم نے اچانک انہیں پکڑ لیا سو وہ اس وقت ناامید ہو کر رہ گئے ۔

By Mufti Taqi Usmani

پھر انہیں جو نصیحت کی گئی تھی ، جب وہ اسے بھلا بیٹھے تو ہم نے ان پر ہر نعمت کے دروازے کھول دیئے ( ١٥ ) یہاں تک کہ جو نعمتیں انہیں دی گئی تھیں ، جب وہ ان پر اترانے لگے تو ہم نے اچانک ان کو آپکڑا ، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ بالکل مایوس ہو کر رہ گئے ۔

By Noor ul Amin

پھرجب انہوں نے وہ نصیحت بھلادی جو انہیں کی گئی تھی توہم نے ان پر ( خوشحالی کے ) تمام دروازے کھول دیئے یہاں تک کہ جو کچھ ہم نے انہیں دیاتھا اس میں وہ مگن ہوگئے توہم نے انہیں یکدم پکڑلیاتووہ ( ہرچیز سے ) مایوس ہوگئے

By Kanzul Eman

پھر جب انہوں نے بھلا دیا جو نصیحتیں ان کو کی گئیں تھیں ( ف۱۰۰ ) ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیے ( ف۱۰۱ ) یہاں تک کہ جب خوش ہوئے اس پر جو انہیں ملا ( ف۱۰۲ ) تو ہم نے اچانک انہیں پکڑلیا ( ف۱۰۳ ) اب وہ آس ٹوٹے رہ گئے ،

By Tahir ul Qadri

پھر جب انہوں نے اس نصیحت کو فراموش کردیا جو ان سے کی گئی تھی تو ہم نے ( انہیں اپنے انجام تک پہنچانے کے لیے ) ان پر ہر چیز ( کی فراوانی ) کے دروازے کھول دیئے ، یہاں تک کہ جب وہ ان چیزوں ( کی لذتوں اور راحتوں ) سے خوب خوش ہو ( کر مدہوش ہو ) گئے جو انہیں دی گئی تھیں تو ہم نے اچانک انہیں ( عذاب میں ) پکڑ لیا تو اس وقت وہ مایوس ہوکر رہ گئے