पस उन लोगों की जड़ काट दी गई जिन्होंने ज़ुल्म किया था, और सारी तारीफ़ अल्लाह के लिए है जो तमाम जहानों का रब है।
چنانچہ ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی گئی جنہوں نے ظلم کیااورسب تعریف اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہے جو جہانوں کارب ہے۔
پس ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی گئی ، جنہوں نے ظلم کا ارتکاب کیا اور شکر کا سزاوارِ حقیقی اللہ ہے ، تمام عالم کا رب ۔
پس ظالموں کی جڑ کاٹ دی گئی ( ان کی نسل قطع ہوگئی ) اور سب تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے ۔
اس طرح ان لوگوں کی جڑ کاٹ کر رکھ دی گئی جنہوں نے ظلم کیا تھا اور تعریف ہے اللہ رب العا لمین کے لیے ﴿کہ اس نے ان کی جڑ کاٹ دی﴾ ۔
پس ظلم کرنے والی قوم کی جڑ کاٹ دی گئی اور تمام تعریفیں تمام جہانوں کے پروردگار اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کیلئے ہیں ۔
اس طرح جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ان کی جڑ کاٹ کر رکھ دی گئی ، اور تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ۔
اس طرح ا ن ظالموں کی جڑکٹ گئی اور ہرطرح کی تعریف اللہ رب العا لمین کے لئے ہے ( جس نے ظالموں کو مٹا دیا )
تو جڑ کاٹ دی گئی ظالموں کی ( ف۱۰٤ ) اور سب خوبیاں سراہا اللہ رب سارے جہاں کا ( ف۱۰۵ )
پس ظلم کرنے والی قوم کی جڑ کاٹ دی گئی ، اور تمام تعریفیں اﷲ ہی کے لئے ہیں جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے