Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

आप कह दें कि मैं तुम से यह नहीं कहता कि मेरे पास अल्लाह के ख़ज़ाने हैं और न मैं ग़ैब को जानता हूँ और न मैं तुमसे यह कहता हूँ कि मैं फ़रिश्ता हूँ, मैं तो बस उस वह्य की पैरवी करता हूँ जो मेरे पास आती है, आप कहिए कि क्या अंधा और आँखों वाला दोनों बराबर हो सकते हैं, क्या तुम ग़ौर नहीं करते?

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں میں تم سے یہ نہیں کہتاکہ میرے پاس اﷲ تعالیٰ کے خزانے ہیں اور نہ ہی میں غیب کو جانتا ہوں اورنہ میں تم سے یہ کہتاہوں کہ میں یقیناکوئی فرشتہ ہوں،نہیں میں پیروی کرتامگرجومیری طرف وحی کی جاتی ہے،آپ کہہ دیں کیا اندھا اور آنکھوں والا دونوں برابر ہوتے ہیں؟توکیاتم غوروفکر نہیں کرتے؟

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: میں تمہارے سامنے یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتا اور نہ تمہارے سامنے یہ دعویٰ کرتا ہوں کہ میں کوئی فرشتہ ہوں ۔ میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں ، جو مجھ پر آتی ہے ۔ کہہ دو: کیا اندھے اور بینا ، دونوں یکساں ہوجائیں گے ، کیا تم غور نہیں کرتے؟

By Hussain Najfi

اے رسول کہہ دیجیے میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھے کی جاتی ہے آپ کہیے! کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہے؟ تم غور و فکر کیوں نہیں کرتے؟

By Moudoodi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! ان سے کہو ، “میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں ۔ نہ میں غیب کا علم رکھتا ہوں ، اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں ۔ میں تو صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہو جو مجھ پر نازل کی جاتی ہے ۔ 31 پھر ان سے پوچھو کیا اندھا اور آنکھوں والا دونوں برابر ہو سکتے ہیں ؟ 32 کیا تم غور نہیں کرتے ؟ ؏۵

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اﷲ ( تعالیٰ ) کے خزانے ہیں اور نہ غیب جانتا ہوں اور نہ تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں ۔ میں تو اس کی اتباع کرتا ہوں جو میری طرف وحی ہوتا ہے ۔ آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ کیا اندھا اور دیکھنے والا برابر ہو سکتا ہے؟ پس کیا تم غور نہیں کرتے ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ) ان سے کہو : میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب کا ( پورا ) علم رکھتا ہوں ، اور نہ میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں ( ١٧ ) میں تو صرف اس وحی کی اتباع کرتا ہوں جو مجھ پر نازل کی جاتی ہے ۔ کہو کہ : کیا ایک اندھا اور دوسر ا بینائی رکھنے والا دونوں برابر ہوسکتے ہیں؟ پھر کیا تم غور نہیں کرتے؟

By Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ میں نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں ، نہ ہی غیب کی باتیں جانتاہوں اور نہ تم سے کہتاہوں کہ میں فرشتہ ہوں بلکہ میں پیروی کرتا ہوں اس کی جو میری طرف وحی کی جاتی ہے آپ ان سے پوچھئے کیا نابینا اور بینابرابرہوسکتے ہیں ؟پھرتم لوگ کیوں نہیں سوچتے

By Kanzul Eman

تم فرمادو میں تم سے نہیں کہتا میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہوں کہ میں آپ غیب جان لیتا ہوں اور نہ تم سے یہ کہوں کہ میں فرشتہ ہوں ( ف۱۱۳ ) میں تو اسی کا تابع ہوں جو مجھے وحی آتی ہے ( ف۱۱٤ ) تم فرماؤ کیا برابر ہو جائیں گے اندھے اور انکھیارے ( ف۱۱۵ ) تو کیا تم غور نہیں کرتے ،

By Tahir ul Qadri

آپ ( ان کافروں سے ) فرما دیجئے کہ میں تم سے ( یہ ) نہیں کہتا کہ میرے پاس اﷲ کے خزانے ہیں اور نہ میں اَز خود غیب جانتا ہوں اور نہ میں تم سے ( یہ ) کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں ، میں تو صرف اسی ( حکم ) کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی کیا جاتاہے ۔ فرما دیجئے: کیا اندھا اور بینا برابر ہوسکتے ہیں؟ سو کیا تم غور نہیں کرتے