Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और आप इस वह्य के ज़रिए से डराइए उन लोगों को जो अंदेशा रखते हैं इस बात का कि वे अपने रब के पास जमा किए जाएंगे इस हाल में कि अल्लाह के सिवा न उनका कोई हिमायती होगा और न सिफ़ारिश करने वाला, शायद कि वे अल्लाह से डरें।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور آپ اس کے ساتھ ان کو خبردار کریں جو یہ خوف رکھتے ہیں کہ انہیں اپنے رب کی طرف جمع کیاجائے گاکہ اس کے سوانہ کوئی ان کی حمایت کرنے والا ہوگااورنہ کوئی سفارش کرنے والاتاکہ وہ بچ جائیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور تم اسی کے ذریعہ سے خبردار کرو ان لوگوں کو ، جو ڈر رکھتے ہیں اس بات کا کہ وہ اپنے رب کے پاس اکٹھے کیے جائیں گے ، اس حال میں کہ اس کے سامنے نہ ان کا کوئی حامی ہوگا نہ شفیع ، تاکہ وہ تقویٰ اختیار کریں ۔

By Hussain Najfi

اور آپ اس ( وحی شدہ قرآن ) کے ذریعہ سے ان لوگوں کو ڈرائیں ۔ جنہیں خوف ( اندیشہ ) ہے کہ وہ اپنے پروردگار کی طرف محشور ہوں گے کہ اس ( اللہ ) کے سوا ان کا نہ کوئی سرپرست ہوگا اور نہ کوئی سفارشی شاید کہ وہ متقی و پرہیزگار بن جائیں ۔

By Moudoodi

اور اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! تم اس ﴿علم وحی﴾ کے ذریعہ سے ان لوگوں کو نصیحت کرو جو اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ اپنے رب کے سامنے کبھی اس حال میں پیش کیے جائیں گے کہ اس کے سوا وہاں کوئی ﴿ایسا ذی اقتدار﴾ نہ ہوگا جو ان کا حامی و مددگار ہو ، یا ان کی سفارش کرے ، شاید کہ ﴿اس نصیحت سے متنبّہ ہو کر﴾ وہ خدا ترسی کی روش اختیار کرلیں ۔ 33

By Mufti Naeem

اور اس ( قرآن ) کے ذریعے ان لوگوں کو ڈرائیے جو اس بات سے ڈرتے ہیں کہ انہیں ان کے رب کے پاس ( اس حالت میں ) جمع کیا جائے گا کہ اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کوئی ان کا حمایتی اور سفارش کرنے والا نہیں ہوگا تاکہ وہ پرہیزگار بن جائیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) تم اس وحی کے ذریعے ان لوگوں کو خبردار کرو جو اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ ان کو ان کے پروردگار کے پاس ایسی حالت میں جمع کر کے لایا جائے گا کہ اس کے سوا نہ ان کا کوئی یارومددگار ہوگا ، نہ کوئی سفارشی ( ١٨ ) تاکہ وہ لوگ تقوی اختیار کرلیں ۔

By Noor ul Amin

اورآپ اس ( قران ) کے ذریعہ ان لوگوں کو ڈرایئےجو ڈرتے ہیں کہ انہیں ان کے رب کے ہاں اکٹھا کیا جائے گا جس کے بغیر ان کانہ کوئی حمائتی اور نہ سفارشی ہوگااس طرح شایدوہ پرہیزگار بن جائیں

By Kanzul Eman

اور اس قرآن سے انہیں ڈراؤ جنہیں خوف ہو کہ اپنے رب کی طرف یوں اٹھائے جائیں کہ اللہ کے سوا نہ ان کا کوئی حمایتی ہو نہ کوئی سفارشی اس امید پر کہ وہ پرہیزگار ہوجائیں

By Tahir ul Qadri

اور آپ اس ( قرآن ) کے ذریعے ان لوگوں کو ڈر سنائیے جو اپنے رب کے پاس اس حال میں جمع کئے جانے سے خوف زدہ ہیں کہ ان کے لئے اس کے سوا نہ کوئی مددگار ہو اور نہ ( کوئی ) سفارشی تاکہ وہ پرہیزگار بن جائیں