और इस तरह हम अपनी निशानियाँ खोल कर बयान करते हैं और ताकि मुजरिमों का तरीक़ा ज़ाहिर हो जाए।
اورہم اسی طرح آیات کو تفصیل سے بیان کرتے ہیں اورتاکہ مجرموں کاطریقہ خوب واضح ہو جائے۔
اور اسی طرح ہم اپنی آیات کی تفصیل کرتے ہیں تاکہ ( اہلِ ایمان کی روش بھی واضح ہوجائے ) اور مجرموں کا رویہ بھی بے نقاب ہوجائے ۔
اور اسی طرح ہم اپنی آیتوں کو تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں تاکہ مجرموں کا راستہ بالکل واضح ہو جائے ۔
اور اس طرح ہم اپنی نشانیاں کھول کھول کر پیش کرتے ہیں تاکہ مجرموں کی راہ بالکل نمایاں ہو جائے ۔ 38 ؏٦
اور اسی طرح ہم آیتوں کو تفصیل سے بیان کرتے ہیں اورتاکہ مجرموں کا طریقہ ظاہر ہوجائے ۔
اور ہم اسی طرح نشانیاں تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں ( تاکہ سیدھا راستہ بھی واضح ہوجائے ) اور تاکہ مجرموں کا راستہ بھی کھل کر سامنے آجائے
اسی طرح ہم اپنے احکام واضح طورپربیان کرتے ہیں اور اسلئے کہ مجرموں کی راہ بالکل نمایاں ہوجائے
اور اسی طرح ہم آیتوں کو مفصل بیان فرماتے ہیں ( ف۱۲۱ ) اور اس لیے کہ مجرموں کا راستہ ظاہر ہوجائے ( ف۱۲۲ )
اور اسی طرح ہم آیتوں کو تفصیلاً بیان کرتے ہیں اور ( یہ ) اس لئے کہ مجرموں کا راستہ ( سب پر ) ظاہر ہوجائے