Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

(ऐ नबी) आप कह दीजिए कि मुझे इससे रोका गया है कि मैं उनकी इबादत करूँ जिनको तुम अल्लाह के सिवा पुकारते हो, आप कह दें कि मैं तुम्हारी ख़्वाहिशों की पैरवी नहीं कर सकता, अगर मैं ऐसा करूँ तो मैं राह से भटक जाऊँगा और मैं राह पाने वालों में से न रहूँगा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں اﷲ تعالیٰ کے سواتم جنہیں پکارتے ہومجھے ان کی عبادت سے بالکل روکا گیاہے، آپ کہہ دیں میں تمہاری خواہشات کے پیچھے نہیں چلوں گا،اس وقت تو میں گمراہ ہوجاؤں گا اور ہدایت پانے والوں میں سے نہ ہوں گا۔

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ مجھے تو ان کی عبادت سے روکا گیا ہے ، جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو ۔ کہہ دو: میں تمہاری خواہشوں کے پیچھے نہیں چل سکتا ۔ ( اگر میں نے ایسا کیا ) تو گمراہ ہوجاؤں گا اور پھر راہ پانے والوں میں سے نہ بن سکوں گا ۔

By Hussain Najfi

اے رسول ( ص ) کہہ دیجیے! کہ مجھے منع کیا گیا ہے کہ میں ان ( معبودانِ باطل ) کی عبادت کروں جن کو تم اللہ کے سوا خدا کہہ کر پکارتے ہو میں تمہاری خواہشات کی پیروی نہیں کروں گا ۔ اس صورت میں تو میں گمراہ ہو جاؤں گا ۔ اور ہدایت یافتہ لوگوں سے نہ رہوں گا ۔

By Moudoodi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو کہ تم لوگ اللہ کے سِوا جن دوسروں کو پکارتے ہو ان کی بندگی کرنے سے مجھے منع کیا گیا ہے ۔ کہو ، میں تمہاری خواہشات کی پیروی نہیں کروں گا ، اگر میں نے ایسا کیا تو گمراہ ہوگیا ، راہِ راست پانے والوں میں سے نہ رہا ۔

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے جن کو تم اﷲ ( تعالیٰ ) کے علاوہ پکارتے ہو بلاشبہ مجھے منع کیا گیا ہے کہ میں ان کی عبادت کروں ۔ آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ میں تمہاری خواہشوں کی اتباع نہیں کرتا ( اگر ایسا کروں تو ) بیشک اس وقت میں بے راہ ہو جائوں گا اور ہدایت پانے والوں میں سے نہ رہوں گا ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان سے ) کہو کہ : تم اللہ کے سوا جن ( جھوٹے خداؤں ) کو پکارتے ہو مجھے ان کی عبادت کرنے سے منع کیا گیا ہے ۔ کہو کہ : میں تمہاری خواہشات کے پیچھے نہیں چل سکتا ۔ اگر میں ایسا کروں تو گمراہ ہوں گا ، اور میرا شمار ہدایت یافتہ لوگوں میں نہیں ہوگا ۔

By Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ: مجھے روک دیا گیا ہےکہ’ ’میں ان کی عبادت کروں جنہیں اللہ کے سواتم پکارتے ہو‘ ‘ کہہ دیجئے:بلاشبہ میں تمہاری خواہشات کی پیروی نہ کروں گا اور ایسا کروں تومیں بہک گیا اور ہدایت یافتہ لوگوں سے نہ رہا

By Kanzul Eman

تم فرماؤ مجھے منع کیا گیا ہے کہ انہیں پوجوں جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو ( ف۱۲۳ ) تم فرماؤ میں تمہاری خواہشوں پر نہیں چلتا ( ف۱۲٤ ) یوں ہو تو میں بہک جاؤں اور راہ پر نہ رہوں ،

By Tahir ul Qadri

فرمادیجئے کہ مجھے اس بات سے روک دیا گیا ہے کہ میں ان ( جھوٹے معبودوں ) کی عبادت کروں جن کی تم اﷲ کے سوا پرستش کرتے ہو ۔ فرما دیجئے کہ میں تمہاری خواہشات کی پیروی نہیں کرسکتا اگر ایسے ہو تو میں یقیناً بہک جاؤں اور میں ہدایت یافتہ لوگوں سے ( بھی ) نہ رہوں ( جو کہ ناممکن ہے )