Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कह दीजिए कि मैं अपने रब की तरफ़ से एक रौशन दलील पर हूँ और तुमने उसको झुठलाया है, वह चीज़ मेरे पास नहीं है जिसके लिए तुम जल्दी कर रहे हो, फ़ैसला का इख़्तियार सिर्फ़ अल्लाह ही को है, वही हक़ को बयान करता है और वह बेहतरीन फ़ैसला करने वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں میں اپنے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل پرہوں اوراس کوتم نے جھٹلادیاہے،جس کی تم جلدی مچاتے ہووہ میرے پاس نہیں ہے،فیصلہ صرف اﷲ تعالیٰ کا ہے، وہی حق بیان کرتاہے اوروہ فیصلہ کرنے والوں میں سے بہترین ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: میں اپنے رب کی جانب سے ایک روشن دلیل پر ہوں اور تم نے اسے جھٹلا دیا ہے ۔ وہ چیز میرے پاس نہیں ہے ، جس کیلئے تم جلدی مچائے ہوئے ہو ۔ اس کا فیصلہ اللہ ہی کے اختیار میں ہے ۔ وہی حق کو واضح کرے گا اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

کہہ دیجیے! کہ میں اپنے پروردگار کی طرف سے روشن دلیل پر قائم ہوں ۔ اور تم نے اسے جھٹلا دیا ہے جس ( عذاب ) کی تم جلدی کرتے ہو وہ میرے پاس نہیں ہے فیصلہ کرنے کا اختیار اللہ کے پاس ہے وہ حق بیان کرتا ہے اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

کہو ، میں اپنے رب کی طرف سے ایک دلیل روشن پر قائم ہوں اور تم نے اسے جھٹلا دیا ہے ، اب میرے اختیار میں وہ چیز ہے نہیں جس کے لیے تم جلدی مچا رہے ہو ، 39 فیصلہ کا سارا اختیار اللہ کو ہے ، وہی امرِ حق بیان کرتا ہے اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجئے کہ میں اپنے رب کی طرف سے ( روشن ) دلیل پر ہوں اور تم پھر بھی اسے جھٹلاتے ہو ۔ جس کی تم جلدی مچا رہے ہو وہ میرے پاس نہیں ہے حکم تو صرف اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کیلئے ہے وہ حق ( بات ) بیان کرتا ہے اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : مجھے اپنے پروردگار کی طرف سے ایک روشن دلیل مل چکی ہے جس پر میں قائم ہوں ، اور تم نے اسے جھٹلا دیا ہے ، جس چیز کے جلدی آنے کا تم مطالبہ کر رہے ہو وہ میرے پاس موجود نہیں ہے ۔ ( ٢٢ ) حکم اللہ کے سوا کسی کا نہیں چلتا ۔ وہ حق بات بیان کردیتا ہے ، اور وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

کہہ دیجئے’’ میں اپنے رب کی روشن دلیل ( قرآن ) پرقائم ہوں جسے تم نے جھٹلادیا ہے اور جس ( عذاب ) کی تم جلدی کررہے ہو وہ میرے پاس نہیں ، حکم توصرف اللہ ہی کا ہےجو حق ہی بیان کرتا ہے اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ‘‘

By Kanzul Eman

آپ کہہ دیں میں اپنے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل پرہوں اوراس کوتم نے جھٹلادیاہے،جس کی تم جلدی مچاتے ہووہ میرے پاس نہیں ہے،فیصلہ صرف اﷲ تعالیٰ کا ہے، وہی حق بیان کرتاہے اوروہ فیصلہ کرنے والوں میں سے بہترین ہے۔

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: ( کافرو! ) بیشک میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ( قائم ) ہوں اور تم اسے جھٹلاتے ہو ۔ میرے پاس وہ ( عذاب ) نہیں ہے جس کی تم جلدی مچا رہے ہو ۔ حکم صرف اللہ ہی کا ہے ۔ وہ حق بیان فرماتا ہے اور وہی بہتر فیصلہ فرمانے والاہے