Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यही वे लोग हैं जिनको अल्लाह नेक हिदायत बख़्शी पस आप भी उनके तरीक़े पर चलें, कह दीजिए कि मैं इस पर तुम से कोई मुआवज़ा नहीं माँगता, यह तो बस एक नसीहत है दुनिया वालों के लिए।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہی لوگ ہیں جن کواﷲ تعالیٰ نے ہدایت دی تھی سو آپ بھی ان کی ہدایت کی پیروی کریں؟ آپ کہہ دیں میں اس پر تم سے کوئی اجرت طلب نہیں کرتا،یہ توتمام جہانوں کے لیے ایک نصیحت ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

یہی لوگ ہیں ، جن کو اللہ نے ہدایت بخشی تو تم بھی انہی کے طریقے کی پیروی کرو ۔ اعلان کردو: میں اس پر تم سے کسی صلہ کا طالب نہیں! یہ تو بس عالم والوں کیلئے ایک یاد دہانی ہے ۔

By Hussain Najfi

یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت دی ہے سو آپ بھی ان کے راستہ اور طریقہ پر چلیں ۔ کہہ دیجئے کہ میں اس پر تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا وہ ( قرآن ) تو تمام عالمین کے لئے نصیحت ہے ۔

By Moudoodi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! وہی لوگ اللہ کی طرف سے ہدایت یافتہ تھے ، انہی کے راستہ پر تم چلو ، اور کہہ دو کہ میں ﴿اس تبلیغ و ہدایت کے﴾ کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں ، یہ تو ایک عام نصیحت ہے تمام دنیا والوں کے لیے ۔ ؏١۰

By Mufti Naeem

یہ وہ حضرات ہیں جن کو اﷲ ( تعالیٰ ) نے ہدایت عطا فرمائی سو آپ ان کی ہدایت کی پیروی کیجئے آپ ( ﷺ ) فرمادیجئے کہ میں اس پر تم سے کسی معاوضے کا سوال نہیں کرتا یہ تو تمام جہانوں کیلئے نصیحت ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ لوگ ( جن کا ذکر اوپر ہوا ) وہ تھے جن کو اللہ نے ( مخالفین کے رویے پر صبر کرنے کی ) ہدایت کی تھی ، لہذا ( اے پیغمبر ) تم بھی انہی کے راستے پر چلو ۔ ( مخالفین سے ) کہہ دو کہ میں تم سے اس ( دعوت ) پر کوئی اجرت نہیں مانگتا ۔ یہ تو دنیا جہان کے سب لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے ، اور بس ۔

By Noor ul Amin

یہی لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی تھی آپ انہی کے راستہ پر چلئے اور کہہ دیجئے کہ :میں اس ( تبلیغ ورسالت کے کام ) پرتم سے اجرت نہیں مانگتایہ توتمام جہان والوں کے لئے ایک نصیحت ہے

By Kanzul Eman

یہ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت کی تو تم انہیں کی راہ چلو ( ف۱۷۹ ) تم فرماؤ میں قرآن پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہان کو ( ف۱۸۰ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( یہی ) وہ لوگ ( یعنی پیغمبرانِ خدا ) ہیں جنہیں اﷲ نے ہدایت فرمائی ہے پس ( اے رسولِ آخر الزمان! ) آپ ان کے ( فضیلت والے سب ) طریقوں ( کو اپنی سیرت میں جمع کر کے ان ) کی پیروی کریں ( تاکہ آپ کی ذات میں ان تمام انبیاء و رسل کے فضائل و کمالات یکجا ہوجائیں ) ، آپ فرما دیجئے: ( اے لوگو! ) میں تم سے اس ( ہدایت کی فراہمی پر کوئی اجرت نہیں مانگتا ۔ یہ تو صرف جہان والوں کے لئے نصیحت ہے