Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और वही है जिसने तुम्हारे लिए सितारे बनाए; ताकि तुम उनके ज़रिए से ख़ुश्की और तरी के अंधेरों में राह पाओ, बेशक हमने दलीलों को खोलकर बयान कर दिया है उन लोगों के लिए जो जानना चाहते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور وہی ذات ہے جس نے تمہارے لیے تاروں کوبنایاتاکہ تم ان سے خشکی اور سمندر کی تاریکیوں میں راستہ معلوم کرو یقیناہم نے دلائل کھول کربیان کردئیے ہیں ان لوگوں کے لیے جوعلم رکھتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جس نے تمہارے لئے ستارے بنائے ، تاکہ تم ان سے خشکی اور تَری کی تاریکیوں میں رہنمائی حاصل کرو ۔ ہم نے اپنی نشانیاں ان لوگوں کیلئے تفصیل سے بیان کردی ہیں ، جو جاننا چاہیں ۔

By Hussain Najfi

اور وہ وہی ہے جس نے تمہارے لئے ستارے بنائے تاکہ تم ان کے ذریعہ سے خشکی اور تری کے اندھیروں میں راہنمائی حاصل کرو ۔ بے شک ہم نے علم رکھنے والوں کے لئے دلائل کھول کر بیان کر دیے ہیں ۔

By Moudoodi

اور وہی ہے جس نے تمہارے لیے تاروں کو صحرا اور سمندر کی تاریکیوں میں راستہ معلوم کرنے کا ذریعہ بنایا ۔ دیکھو ہم نے نشانیاں کھول کر بیان کر دی ہیں ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں ۔ 64

By Mufti Naeem

اور وہ وہی ہے جس نے تمہارے لیے ستاروں کو بنایا تاکہ تم اس کے ذریعے خشکی اور تری کی تاریکیوں میں راستہ پائو بیشک ہم نے جاننے والوں کیلئے دلائل کھول کر بیان کر دیئے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اسی نے تمہارے لیے ستارے بنائے ہیں ، تاکہ تم ان کے ذریعے خشکی اور سمندر کی تاریکیوں میں راستے معلوم کرسکو ۔ ہم نے ساری نشانیاں ایک ایک کر کے کھول دی ہیں ( مگر ) ان لوگوں کے لیے جو علم سے کام لیں

By Noor ul Amin

وہی ہے جس نے تمہارے لئے ستارے پیداکئے تاکہ تم ان سے خشکی اور سمندرکی تاریکیوں میں راستہ معلوم کرسکوہم نے یہ نشانیاں اہل علم کے لئے کھول کھول کربیان کردی ہیں

By Kanzul Eman

اور وہی ہے جس نے تمہارے لیے تارے بنائے کہ ان سے راہ پاؤ خشکی اور تری کے اندھیروں میں ، ہم نے نشانیاں مفصل بیان کردیں علم والوں کے لیے ،

By Tahir ul Qadri

اور وہی ہے جس نے تمہارے لئے ستاروں کو بنایا تاکہ تم ان کے ذریعے بیابانوں اور دریاؤں کی تاریکیوں میں راستے پاسکو ۔ بیشک ہم نے علم رکھنے والی قوم کے لئے ( اپنی ) نشانیاں کھول کر بیان کر دی ہیں