ऐ नबी! जब तुम्हारे पास ईमान वाली स्त्रियाँ आकर तुम से इस पर 'बैअत' करे कि वे अल्लाह के साथ किसी चीज़ को साझी नहीं ठहराएँगी और न चोरी करेंगी और न व्यभिचार करेंगी, और न अपनी औलाद की हत्या करेंगी और न अपने हाथों और पैरों के बीच कोई आरोप घड़कर लाएँगी. और न किसी भले काम में तुम्हारी अवज्ञा करेंगी, तो उन से 'बैअत' ले लो और उन के लिए अल्लाह से क्षमा की प्रार्थना करो। निश्चय ही अल्लाह बहुत क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है
اے نبی! جب تمہارے پاس مومن عورتیں آئیں،اس بات پرتم سے بیعت کرتی ہوں کہ وہ اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کسی چیزکوشریک نہ کریں گی اورنہ چوری کریں گی اورنہ زناکریں گی اوروہ اپنی اولادکوقتل نہ کریں گی اوروہ اپنے ہاتھ پاؤں کے آگے کوئی بہتان گھڑکرنہ لائیں گی اورکسی نیک کام میں وہ تمہاری نافرمانی نہ کریں گی تواُن سے بیعت لے لواوراُن کے لیے اﷲ تعالیٰ سے بخشش کی دُعا کرو، یقیناًاﷲ تعالیٰ واقعی بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والاہے۔
اے پیغمبر! جب تمہارے پاس مؤمنہ عورتیں اس بات پر بیعت لے کر آئیں کہ وہ کسی چیز کا اللہ کو شریک نہ ٹھہرائیں گی اور نہ وہ چوری کریں گی اور نہ بدکاری کی مرتکب ہوں گی اور نہ وہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی اور نہ اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان سے متعلق کوئی بہتان تراشیں گی اور نہ کسی امر معروف میں تمہاری نافرمانی کریں گی تو ان سے بیعت لے لو اور ان کیلئے اللہ سے مغفرت کی دعا کرو ۔ بیشک اللہ بخشنے والا ، مہربان ہے ۔
اے نبی ( ص ) ! جب مؤمن عورتیں بیعت کرنے کیلئے آپ کے پاس آئیں تو ان سے ان شرائط پر لو کہ وہ کسی چیز کو اللہ کا شریک نہیں ٹھہرائیں گی ، چوری نہیں کریں گی ، زنا نہیں کریں گی ، اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی ، اور اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان کوئی بہتان گھڑ کر ( اپنے شوہروں پر ) نہیں باندھیں گی ( کسی غیر کے بچے کو شوہر کا بچہ قرار نہیں دیں گی ) ، اور نہ ہی کسی نیکی کے کام میں آپ ( ص ) کی نافرمانی کریں گی ان سے بیعت لے لیجئے اور اللہ سے ان کیلئے دعائے مغفرت کیجئے ۔ بےشک اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔
اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) جب تمہارے پاس مومن عورتیں بیعت کرنے کے لیئے آئیں 18 اور اس بات کا عہد کریں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کریں گی ، چوری نہ کریں 19 گی ، زنا نہ کریں گی ، اپنی اولاد کو قتل نہ کریں گی20 اپنے ہاتھ پاؤں کے آگے کوئی بہتان گھڑ کر نہ لائیں گی 21 ، اور کسی امر معروف میں تمہاری نافرمانی نہ کریں 22 گی ، تو ان سے بیعت لے 23لو اور ان کے حق میں اللہ سے دعا ئے مغفرت کرو ، یقینا اللہ در گز فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔
اے نبی ( ﷺ ) جب آپ کے پاس ایمان والی عورتیں آجائیں تو ان سے اس بات پر بیعت لیجیے کہ وہ اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں کریں گی اور چوری نہیں کریں گی اور زنا نہیں کریں گی اور اپنی اولادوں کو قتل نہیں کریں گی اور کوئی بہتان نہیں لگائیں گی جسے انہوں نے اپنے ہاتھوں اور پیروں کے درمیان گھڑ لیا ہو اور نیکی کے کاموں میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گے پس ان سے بیعت لیجیے اور ان کے لیے اللہ ( تعالیٰ ) سے دعائے مغفرت کیجیے ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) خوب بخشنے والے رحم والے ہیں ۔
اے نبی ! جب تمہارے پاس مسلمان عورتیں اس بات پر بیعت کرنے کے لیے آئیں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہیں مانیں گی ، اور چوری نہیں کریں گی ، اور زنا نہیں کریں گی ، اور اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی ، اور نہ کوئی ایسا بہتان باندھیں گی جو انہوں نے اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان گھڑ لیا ہو ، ( ١٠ ) اور نہ کسی بھلے کام میں تمہاری نافرمانی کریں گی ، تو تم ان کو بیعت کرلیا کرو ، اور ان کے حق میں اللہ سے مغفرت کی دعا کیا کرو ، یقینا اللہ بہت بخشنے والا ، بہت مہربان ہے ۔
اے نبی!جب تمہارے پاس مومن عورتیں بیعت کرنے آئیں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائیں گی ، نہ چوری کریں گی ، نہ زناکریں گی ، نہ اپنی اولادکاقتل کریں گی ، اپنے ہاتھ اور پائوں سے کوئی ( بدکاری یا بدچلنی کا ) بہتان گھڑکرنہ لائیں گی اور کسی بھلائی کے کام میں آپ کی نافرمانی نہ کریں گی توآپ ان سے بیعت کرلیجئے اور ان کے لئے مغفرت کی دعاکیجئے ، اللہ تعالیٰ یقینا بخشنے والارحم کرنے والا ہے
اے نبی جب تمہارے حضور مسلمان عورتیں حاضر ہوں اس پر بیعت کرنے کو کہ اللہ کا کچھ شریک نہ ٹھہرائیں گی اور نہ چوری کریں گی اور نہ بدکاری اور نہ اپنی اولاد کو قتل کریں گی ( ف٤۲ ) اور نہ وہ بہتان لائیں گی جسے اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان یعنی موضع ولادت میں اٹھائیں ( ف٤۳ ) اور کسی نیک بات میں تمہاری نافرانی نہ کریں گی ( ف٤٤ ) تو ان سے بیعت لو اور اللہ سے ان کی مغفرت چاہو ( ف٤۵ ) بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،
اے نبی! جب آپ کی خدمت میں مومن عورتیں اس بات پر بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی اور چوری نہیں کریں گی اور بدکاری نہیں کریں گی اور اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی اور اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان سے کوئی جھوٹا بہتان گھڑ کر نہیں لائیں گی ( یعنی اپنے شوہر کو دھوکہ دیتے ہوئے کسی غیر کے بچے کو اپنے پیٹ سے جنا ہوا نہیں بتائیں گی ) اور ( کسی بھی ) امرِ شریعت میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی ، تو آپ اُن سے بیعت لے لیا کریں اور اُن کے لئے اللہ سے بخشش طلب فرمائیں ، بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے