Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

आशा है कि अल्लाह तुम्हारे और उन के बीच, जिन के बीच, जिनसे तुम ने शत्रुता मोल ली है, प्रेम-भाव उत्पन्न कर दे। अल्लाह बड़ी सामर्थ्य रखता है और अल्लाह बहुत क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

قریب ہے کہ اﷲ تعالیٰ تمہارے اوراُن لوگوں کے درمیان جن سے تم دشمنی رکھتے ہوجلد ہی دوستی پیدا کر دے اوراﷲ تعالیٰ پوری قدرت رکھنے والاہے،اوراللہ تعالیٰ بے حد بخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

توقع ہے کہ اللہ تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان ، جن سے تم نے دشمنی کی ، دوستی پیدا کردے اور اللہ قدرت رکھنے والا اور بخشنے والا ، مہربان ہے ۔

By Hussain Najfi

بہت ممکن ہے کہ اللہ تمہارے درمیان اور ان لوگون کے درمیان جن سے ( آج ) تمہاری دشمنی ہے کبھی محبت پیدا کر دے اور اللہ بڑی قدرت والا ہے اور اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

بعید نہیں کہ اللہ کبھی تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان محبت ڈال دے جن سے آج تم نے دشمنی مول لی ہے 11 ۔ اللہ بڑی قدرت رکھتا ہے اور وہ غفور رحیم ہے ۔

By Mufti Naeem

قریب ہے کہ اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے اور ان کے درمیان جو تمہارے دشمن ہیں محبت پیدا کردیں ، اور اللہ ( تعالیٰ ) قدرت والے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) خوب بخشنے والے رحم والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

کچھ بعید نہیں ہے کہ اللہ تمہارے اور جن لوگوں سے تمہاری دشمنی ہے ، ان کے درمیان دوستی پیدا کردے ، اور اللہ بڑی قدرت والا ہے ، اور اللہ بہت بخشنے والا ، بہت مہربان ہے ۔ ( ٣ )

By Noor ul Amin

کچھ بعیدنہیں کہ اللہ تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان محبت پیداکر دے جن سے تم عداوت رکھتے ہواوراللہ بڑی قدرتوں والا اور بخشنے والا ہے ، رحم کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

قریب ہے کہ اللہ تم میں اور ان میں جو ان میں سے ( ف۲۳ ) تمہارے دشمن ہیں دوستی کردے ( ف۲٤ ) اور اللہ قادر ہے ( ف۲۵ ) اور بخشنے والا مہربان ہے ،

By Tahir ul Qadri

عجب نہیں کہ اللہ تمہارے اور اُن میں سے بعض لوگوں کے درمیان جن سے تمہاری دشمنی ہے ( کسی وقت بعد میں ) دوستی پیدا کر دے ، اور اللہ بڑی قدرت والا ہے ، اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے