Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

निश्चय ही तुम्हारे लिए उन में अच्छा आदर्श है और हर उस व्यक्ति के लिए जो अल्लाह और अंतिम दिन की आशा रखता हो। और जो कोई मुँह फेरे तो अल्लाह तो निस्पृह, अपने आप में स्वयं प्रशंसित है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بلاشبہ یقیناتمہارے لیے اُن میں اچھانمونہ ہے اُس شخص کے لیے جواﷲ تعالیٰ اورآخرت کے دن کی امیدرکھتاہے اورجومنہ پھیرتاہے تویقینااﷲ تعالیٰ وہ ہے جوبے پرواہے،تمام تعریفوں کے لائق ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

بیشک تمہارے لئے ان لوگوں کے اندر بہترین نمونہ ہے ۔ ان کے واسطے جو خدا اور آخرت کے متوقع ہیں اور جو اعراض کریں گے تو یاد رکھیں کہ اللہ بے نیاز اور اپنی ذات میں ستودہ صفات ہے ۔

By Hussain Najfi

بےشک تمہارے لئے ان لوگوں کے اندر عمدہ نمونہ موجود ہے جو اللہ اور روزِ آخرت کا امیدوار ہے ( اعتقاد رکھتا ہے ) اور جو رُوگردانی کرے تو اللہ بےنیاز ہے اور حمد کا سزاوار ہے ۔

By Moudoodi

انہی لوگوں کے طرز عمل میں تمہارے لیئے اور ہر اس شخص کے لیئے اچھا نمونہ ہے جو اللہ اور روز آخر کا امیدوار ہو 9 ۔ اس سے کوئی منحرف ہو تو اللہ بے نیاز اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے 10 ۔ ع

By Mufti Naeem

البتہ تحقیق تم لوگوں کے لیے ان میں عمدہ نمونہ ہے اس کے لیے جو اللہ ( تعالیٰ ) اور آخرت کے دن کا یقین رکھتا ہو ، اور جو منہ پھیرے تو بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) تو بے نیاز ، خوب قابلِ تعریف ہیں

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( مسلمانو ) یقینا تمہارے لیے ان لوگوں کے طرز عمل میں بہترین نمونہ ہے ، ہر اس شخص کے لیے جو اللہ اور روز آخرت سے امید رکھتا ہو ۔ اور جو شخص منہ موڑے تو ( وہ یاد رکھے کہ ) اللہ سب سے بے نیاز ہے ، بذات خود قابل تعریف ۔

By Noor ul Amin

( مسلمانو ) یقیناانہی لوگوں ( یعنی ابراہیم اور ان کے ساتھیوں ) میں تمہارے لئے ایک اچھانمونہ ہےجو اللہ کی ملاقات اور آخرت کے دن پر امیدرکھتاہو ، اورجو شخص منہ پھیرلے گاتواللہ بے نیازہے اور تمام تعریفوں والا ہے

By Kanzul Eman

بیشک تمہارے لیے ( ف۱۹ ) ان میں اچھی پیروی تھی ( ف۲۰ ) اسے جو اللہ اور پچھلے دن کا امیدوار ہو ( ف۲۱ ) اور جو منہ پھیرے ( ف۲۲ ) تو بیشک اللہ ہی بےنیاز ہے سب خوبیوں سراہا ،

By Tahir ul Qadri

بیشک تمہارے لئے ان میں بہترین نمونۂ ( اِقتداء ) ہے ( خاص طور پر ) ہر اس شخص کے لئے جو اللہ ( کی بارگاہ میں حاضری ) کی اور یومِ آخرت کی امید رکھتا ہے ، اور جو شخص رُوگردانی کرتا ہے تو بیشک اللہ بے نیاز اور لائقِ ہر حمد و ثناء ہے