अल्लाह तुम्हें इस से नहीं रोकता कि तुम उन लोगों के साथ अच्छा व्यवहार करो और उन के साथ न्याय करो, जिन्होंने तुम से धर्म के मामले में युद्ध नहीं किया और न तुम्हें तुम्हारे अपने घरों से निकाला। निस्संदेह अल्लाह न्याय करने वालों को पसन्द करता है
اللہ تعالیٰ تمہیں ان سے منع نہیں کرتا جنہوں نے نہ تم سے دین کے بارے میں جنگ کی اورنہ تمہیں گھروں سے نکال کرلائے کہ تم اُن سے نیکی کرو اورتم اُن کے ساتھ انصاف کرواﷲ تعالیٰ انصاف کرنے والوں سے یقیناًمحبت رکھتا ہے۔
اللہ تمہیں ان لوگوں کے ساتھ حسن سلوک اور انصاف کرنے سے نہیں روکتا ، جنہوں نے دین کے معاملے میں نہ تم سے جنگ کی ہے اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ہے ۔ بیشک اللہ انصاف کرنے والوں کو محبوب رکھتا ہے ۔
اللہ تمہیں اس بات سے منع نہیں کرتا کہ جن لوگون نے دین کے معاملہ میں تم سے جنگ نہیں کی اور نہ ہی تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا ہے کہ تم ان کے ساتھ نیکی کرو اور ان کے ساتھ انصاف کرو بےشک اللہ انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔
اللہ تمھیں اس بات سے نہیں روکتا کہ تم ان لوگوں کے ساتھ نیکی اور انصاف کا بر تاؤ کرو جنہوں نے دین کے معاملہ میں تم سے جنگ نہیں کی ہے اور تمھیں تمہارے گھروں سے نہیں نکالا ہے ۔ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے 12 ۔
اللہ ( تعالیٰ ) تمہیں ان لوگوں سے نیکی اور انصاف کرنے سے منع نہیں فرماتے جو تم سے دین کے معاملے میں نہیں لڑے اور انہوں نے تمہیں تمہارے گھروں سے ( بھی ) نہیں نکالا ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتے ہیں
اللہ تمہیں اس بات سے منع نہیں کرتا کہ جن لوگوں نے دین کے معاملے میں تم سے جنگ نہیں کی ، اور تمہیں تمہارے گھروں سے نہیں نکالا ، ان کے ساتھ تم کوئی نیکی کا یا انصاف کا معاملہ کرو ، یقینا اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔ ( ٤ )
اللہ تمہیں ان لوگوں کے ساتھ حسن سلوک اور انصاف کرنے سے نہیں روکتاجونہ تم سے دین کے بارے میں لڑے اور نہ تمہیں گھروں سے نکالے ، اللہ یقیناانصاف کرنے والوں کو پسندکرتا ہے
اللہ تمہیں ان سے ( ف۲٦ ) منع نہیں کرتا جو تم سے دین میں نہ لڑے اور تمہیں تمہارے گھروں سے نہ نکالا کہ ان کے ساتھ احسان کرو اور ان سے انصاف کا برتاؤ برتو ، بیشک انصاف والے اللہ کو محبوب ہیں ،
اللہ تمہیں اس بات سے منع نہیں فرماتا کہ جن لوگوں نے تم سے دین ( کے بارے ) میں جنگ نہیں کی اور نہ تمہیں تمہارے گھروں سے ( یعنی وطن سے ) نکالا ہے کہ تم ان سے بھلائی کا سلوک کرو اور اُن سے عدل و انصاف کا برتاؤ کرو ، بیشک اللہ عدل و انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے