ऐ ईमान लाने वालो! क्या मैं तुम्हें एक ऐसा व्यापार बताऊँ जो तुम्हें दुखद यातना से बचा ले?
اے لوگوجوایمان لائے ہو!کیامیں ایک ایسی تجارت کی طرف تمہاری راہ نمائی کروں جو تمہیں درد ناک عذاب سے بچالے؟
اے ایمان والو! کیا میں تمہیں ایک ایسی تجارت بتاؤں جو تمہیں ایک دردناک عذاب سے نجات بخشے؟
اے ایمان والو! کیا میں تمہیں ایک تجارت بتاؤں جو ( اگر کرو تو ) تمہیں دردناک عذاب سے بچالے ۔
13 ۔ اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، میں بتاؤں تم کو وہ تجارت 14 جو تمھیں عذاب الیم سے بچا دے ؟
اے ایمان والو! کیا میں تم لوگوں کو ایسی تجارت ( نہ ) بتاؤں جو تمہیں دردناک عذاب سے بچائے گی
اے ایمان والو ! کیا میں تمہیں ایک ایسی تجارت کو پتہ دوں جو تمہیں دردناک عذاب سے نجات دلا دے؟ ( ٨ )
اے ایمان والو! کیا میں تمہیں ایسی تجارت بتلائوںجو تمہیں دردناک عذاب سے بچالے ؟
اے ایمان والو ( ف۱۷ ) کیا میں بتادوں وہ تجارت جو تمہیں دردناک عذاب سے بچالے ( ف۱۸ )
اے ایمان والو! کیا میں تمہیں ایک ایسی تجارت بتا دوں جو تم کو دردناک عذاب سے بچا لے؟