Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और दूसरी चीज़ भी जो तुम्हें प्रिय है (प्रदान करेगा), "अल्लाह की ओर से सहायता और निकट प्राप्त होने वाली विजय," ईमान वालों को शुभ सूचना दे दो!

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور دوسری جوتم پسند کرتے ہواﷲ تعالیٰ کی طرف سے مدد اورقریبی فتح ہے اور مؤمنوں کو خوشخبری دے دو۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ایک اور چیز بھی ہے جس کی تم تمنا رکھتے ہو ، یعنی اللہ کی نصرت اور عنقریب ظاہر ہونے والی فتح! اور ایمان والوں کو ( اس کی ) بشارت دے دو ۔

By Hussain Najfi

اور ایک اور چیز بھی ہے جسے تم پسند کرتے ہو ( وہ اس کے علاوہ ہے ) یعنی اللہ کی مدد اور قریبی فتح و کامیابی اور ایمان والوں کو بشارت دے دیجئے ۔

By Moudoodi

اور وہ دوسری چیز جو تم چاہتے ہو وہ بھی تمھیں دے گا ، اللہ کی طرف سے نصرت اور قریب ہی میں حاصل ہو جانے والی فتح 18 ۔ اے نبی ، اہل ایمان کو اس کی بشارت دے دو ۔

By Mufti Naeem

اور ایک دوسری چیز ( بھی ) عطا فرمائیں گے ) جسے تم پسند کرتے ہو ( یعنی ) اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے مدد اور قریبی کامیابی ، اور ( اے محبوب ﷺ ) ایمان والوں کو خوشخبری دیجیے

By Mufti Taqi Usmani

اور ایک اور چیز تمہیں دے گا جو تمہیں پسند ہے ( اور وہ ہے ) اللہ کی طرف سے مدد ، اور ایکایسیف تح جو عنقریب حاصل ہوگی ، اور ( اے پیغمبر ) ایمان والوں کو ( اس بات کی ) خوشخبری سنا دو ۔

By Noor ul Amin

اور ایک دوسری چیزبھی عطاکرے گاجسے تم پسند کرتے ہو اور وہ ہے اللہ کی مدد اور جلدحاصل ہونے والی فتح ، ( اے نبی ) مومنوں کو خوشخبری دے دیں

By Kanzul Eman

اور ایک نعمت تمہیں اور دے گا ( ف۲۱ ) جو تمہیں پیاری ہے اللہ کی مدد اور جلد آنے والی فتح ( ف۲۲ ) اور اے محبوب مسلمانوں کو خوشی سنادو ( ف۲۳ )

By Tahir ul Qadri

اور ( اس اُخروی نعمت کے علاوہ ) ایک دوسری ( دنیوی نعمت بھی عطا فرمائے گا ) جسے تم بہت چاہتے ہو ، ( وہ ) اللہ کی جانب سے مدد اور جلد ملنے والی فتح ہے ، اور ( اے نبئ مکرّم! ) آپ مومنوں کو خوشخبری سنا دیں ( یہ فتحِ مکہ اور فارس و روم کی فتوحات کی شکل میں ظاہر ہوئی )