Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और याद करो जब मूसा ने अपनी क़ौम के लोगों से कहा, "ऐ मेरी क़ौम के लोगों! तुम मुझे क्यो दुख देते हो, हालाँकि तुम जानते हो कि मैं तुम्हारी ओर भेजा हुआ अल्लाह का रसूल हूँ?" फिर जब उन्होंने टेढ़ अपनाई तो अल्लाह ने भी उन के दिल टेढ़ कर दिए। अल्लाह अवज्ञाकारियों को सीधा मार्ग नहीं दिखाता

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا: ’’اے میری قوم!تم مجھے کیوں اذیت دیتے ہو ؟ حالانکہ یقیناًتم جانتے ہوبلاشبہ میں تمہاری جانب اﷲ تعالیٰ کارسول ہوں۔‘‘پھرجب وہ ٹیڑھے ہو گئے تو اﷲ تعالیٰ نے اُن کے دلوں کوٹیڑھاکردیا اور اﷲ تعالیٰ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا: اے میرے ہم قومو! تم مجھے کیوں دکھ پہنچاتے ہو ، حالانکہ تم اچھی طرح جانتے ہو کہ میں تمہارے پاس اللہ کا رسول ہوکر آیا ہوں! تو جب وہ کج ہوگئے تو اللہ نے ان کے دل کج کردیے اور اللہ نافرمانوں کو راہ یاب نہیں کیا کرتا ۔

By Hussain Najfi

اور وہ وقت یاد کرو جب موسیٰ ( ع ) نے اپنی قوم سے کہا کہ میری قوم! تم کیوں مجھے اذیت دیتے ہو؟ حالانکہ تم خوب جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا ( بھیجا ہوا ) رسول ہوں ۔ پس جب وہ لوگ ٹیڑھے ہوگئے تو اللہ نے ان کے دلوں کو ( اور بھی ) ٹیڑھا کر دیا اور اللہ فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا ( انہیں منزلِ مقصود تک نہیں پہنچاتا )

By Moudoodi

اور یاد کرو موسی کی وہ بات جو اس نے اپنی قوم سے کہی تھی ” اے میری قوم کے لوگو ، تم کیوں مجھے اذیت دیتے ہو حالانکہ تم خوب جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں 4 ” ؟ پھر جب انہوں نے ٹیڑھ اختیار کی تو اللہ نے ان کے دل ٹیڑھے کر دئیے ، اللہ فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔ 5

By Mufti Naeem

اور جب ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے فرمایا: مجھے کیوں تکلیف دیتے ہو حالانکہ تحقیق تمہیں معلوم ہے کہ بے شک میں تم لوگوں کی طرف اللہ ( تعالیٰ ) کا بھیجا ہوا ( رسول ) ہوں ، پھر جب ان لوگوں نے ٹیڑھا پن اختیار کیا ( تو ) اللہ ( تعالیٰ ) نے ( بھی ) ان کے دل ٹیڑھے کردیے اور اللہ ( تعالیٰ ) نافرمان قوم کو ہدایت عطا نہیں فرماتے

By Mufti Taqi Usmani

اور وہ وقت یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ : اے میری قوم کے لوگو ! تم مجھے تکلیف کیوں پہنچاتے ہو ، حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہارے پاس اللہ کا پیغمبر بن کر آیا ہوں؟ ( ٣ ) پھر جب انہوں نے ٹیڑھ اختیار کی تو اللہ نے ان کے دلوں کو ٹیڑھا کردیا ، ( ٤ ) اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا ۔

By Noor ul Amin

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا’’اے قوم تم مجھے کیوں دکھ پہنچاتے ہوحالانکہ تم جان چکے ہوکہ میں تمہاری طرف اللہ کارسول ہوں ، پس جب وہ لوگ ٹیڑھے ہی رہے تواللہ نے ان کے دل ٹیڑھے کردئیے ، اوراللہ فاسقوں کو کبھی ہدایت نہیں دیتا

By Kanzul Eman

اور یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا ، اے میری قوم مجھے کیوں ستاتے ہو ( ف٤ ) حالانکہ تم جانتے ہو ( ف۵ ) کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں ( ف٦ ) پھر جب وہ ( ف۷ ) ٹیڑھے ہوئے اللہ نے ان کے دل ٹیڑھے کردیے ( ف۸ ) اور اللہ فاسق لوگوں کو راہ نہیں دیتا ( ف۹ )

By Tahir ul Qadri

اور ( اے حبیب! وہ وقت یاد کیجئے ) جب موسٰی ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم! تم مجھے اذیت کیوں دیتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا ( رسول ) ہوں ۔ پھر جب انہوں نے کج روی جاری رکھی تو اللہ نے اُن کے دلوں کو ٹیڑھا کر دیا ، اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتا