और याद करो जबकि मरयम के बेटे ईसा ने कहा, "ऐ इसराईल की संतान! मैं तुम्हारी ओर भेजा हुआ अल्लाह का रसूल हूँ। मैं तौरात की (उस भविष्यवाणी की) पुष्टि करता हूँ जो मुझ से पहले से विद्यमान है और एक रसूल की शुभ सूचना देता हूँ जो मेरे बाद आएगा, उस का नाम अहमद होगा।" किन्तु वह जब उन के पास स्पष्ट प्रमाणों के साथ आया तो उन्होंने कहा, "यह तो जादू है।"
جب عیسی ابن مریم نے کیا: اے بنی اسرائیل یقینا میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں،اس تورات کی تصدیق کرنے والا ہوں جو مجھ سے پہلے تھی اور ایک رسول کی بشارت دینے والا ہوں جو میرے بعد آے گا جس کا نام احمد ہو گا۔چنانچہ جب وہ ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آیا تو انہو ں نے کہا: یہ کھلا جادو ہے۔
اور ( یاد کرو ) جبکہ کہا عیسیٰ ابن مریم نے: اے بنی اسرائیل! میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں ، مصداق ہوں تورات کی ان ( پیشین گوئیوں ) کا جو مجھ سے پہلے موجود ہیں اور خوشخبری دینے والا ہوں ایک رسول کی جو میرے بعد آئے گا – اس کا نام احمد ہوگا ۔ تو جب وہ آیا ان کے پاس کھلی نشانیوں کے ساتھ تو انہوں نے کہا کہ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے ۔
اور وہ وقت یاد کرو جب عیسیٰ ( ع ) بن مریم ( ع ) نے کہا کہ اے بنی اسرائیل! میں تمہاری طرف اللہ کا ( بھیجا ہوا ) رسول ہوں میں اس تورات کی تصدیق کرنے والا ہوں جو مجھ سے پہلے آئی ہے ( اور جو موجود ہے ) اورخوشخبری دینے والا ہوں ایک رسول ( ص ) کی جو میرے بعد آئے گا جس کا نام احمد ( ص ) ہوگا پھر جب وہ کھلی نشانیاں ( معجزے ) لے کر ان کے پاس آئے تو ان لوگوں نے کہا کہ یہ تو کھلا ہو جادو ہے ۔
اور یاد کرو6 عیسی ابن مریم کی وہ بات جو اس نے کہی تھی کہ ” اے بنی اسرائیل ، میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں تصدیق کر نے والا ہوں اس توراۃ کی جو مجھ سے پہلے آئی ہوئی موجود ہے ، 7 اور بشارت دینے والا ہوں ایک رسول کی جو میرے بعد آئے گا جس کا نام احمد 8 ہوگا ۔ مگر جب وہ ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آیا تو انہوں نے کہا یہ تو صریح دھوکا ہے 9 ۔
اور جب ( حضرت ) عیسیٰ ( علیہ السلام ) بن مریم ( رضی اللہ عنہا ) نے فرمایا: اے بنی اسرائیل! بے شک میں تمہاری طرف اللہ ( تعالیٰ ) کا بھیجا ہوا ( رسول ) ہوں ، میں تورات کی تصدیق کرتا ہوں جو مجھ سے پہلے نازل ہوئی اور میں ایک رسول کی خوشخبری دیتا ہوں جو میرے بعد آئیں گے ان کا نام احمد ( ﷺ ) ہوگا ، پس جب وہ ( رسول ﷺ ) ان ( بنی اسرائیل ) کے پاس واضح دلائل لے کر آئے ( تو ) انہوں نے کہا: یہ کھلا جادو ہے
اور وہ وقت یاد کرو جب عیسیٰ بن مریم نے کہا تھا کہ : اے بنو اسرائیل میں تمہارے پاس اللہ کا ایسا پیغمبر بن کر آیا ہوں کہ مجھ سے پہلے جو تورات ( نازل ہوئی ) تھی ، میں اس کی تصدیق کرنے والا ہوں ، اور اس رسول کی خوشخبری دینے والا ہوں جو میرے بعد آئے گا ، جس کا نام احمد ہے ۔ ( ٥ ) پھر جب وہ ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے تو وہ کہنے لگے کہ : یہ تو کھلا ہوا جادو ہے ۔
اور جب عیسیٰ ابن مریم نے کہا:اے بنی اسرائیل! میں یقیناتمہاری طرف اللہ کارسول ہوں اور پہلے سے نازل شدہ تورات کی تصدیق کرتا ہوں اور ایک رسول کی خوشخبری دیتاہوںجو میرے بعدآئیگااوراس کانام احمدہوگا پھر جب وہ رسول واضح دلائل لے کرآگیاتوکہنے لگے’’یہ توکھلاجادوہے‘‘
اور یاد کرو جب عیسیٰ بن مریم نے کہا اے بنی اسرائیل میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں اپنے سے پہلی کتاب توریت کی تصدیق کرتا ہوا ( ف۱۰ ) اور ان رسول کی بشارت سناتا ہوا جو میرے بعد تشریف لائیں گے ان کا نام احمد ہے ( ف۱۱ ) پھر جب احمد ان کے پاس روشن نشانیاں لے کر تشریف لائے بولے یہ کھلا جادو ،
اور ( وہ وقت بھی یاد کیجئے ) جب عیسٰی بن مریم ( علیہما السلام ) نے کہا: اے بنی اسرائیل! بیشک میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا ( رسول ) ہوں ، اپنے سے پہلی کتاب تورات کی تصدیق کرنے والا ہوں اور اُس رسولِ ( معظّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد آمد ) کی بشارت سنانے والا ہوں جو میرے بعد تشریف لا رہے ہیں جن کا نام ( آسمانوں میں اس وقت ) احمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ہے ، پھر جب وہ ( رسولِ آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) واضح نشانیاں لے کر اُن کے پاس تشریف لے آئے تو وہ کہنے لگے: یہ تو کھلا جادو ہے