Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अब उस व्यक्ति से बढ़कर ज़ालिम कौन होगा, जो अल्लाह पर थोपकर झूठ घड़े जबकि इस्लाम (अल्लाह के आगे समर्पण करने) की ओर बुलाया जा रहा हो? अल्लाह ज़ालिम लोगों को सीधा मार्ग नहीं दिखाया करता

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراُس شخص سے بڑا ظالم کون ہے جواﷲ تعالیٰ پرجھوٹ گھڑے جب کہ وہ اسلام کی طرف بلایا جارہا ہو؟ اور اﷲ تعالیٰ ظالم لوگوں کوہدایت نہیں دیتا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اس سے بڑھ کی ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ تہمت باندھے درآنحالیکہ اس کو اسلام کی طرف بلایا جارہا ہو؟ اور اللہ ظالموں کو راہ یاب نہیں کرتا ۔

By Hussain Najfi

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جا رہا ہے اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ( انہیں منزلِ مقصود تک نہیں پہنچاتا )

By Moudoodi

اب بھلا اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹے بہتان باندھے 10 حالانکہ اسے اسلام ( اللہ کے آگے سر اطاعت جھکا دینے ) کی دعوت دی جا رہی ہو ؟ 11 ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا ۔

By Mufti Naeem

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ ( تعالیٰ ) پر جھوٹا بہتان باندھے حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جارہا ہو ، اور اللہ ( تعالیٰ ) ظالم قوم کو ہدایت عطا نہیں فرماتے

By Mufti Taqi Usmani

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے ، جبکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جارہا ہو؟ ( ٦ ) اور اللہ ایسے ظالم لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا ۔

By Noor ul Amin

اور اس ( شخص ) سے زیادہ ظالم کون ہوگاجواللہ پر جھوٹے بہتان باندھے جبکہ اسے اسلام کی طرف بلایاجارہا ہے ، اوراللہ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا

By Kanzul Eman

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے ( ف۱۲ ) حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جاتا ہو ( ف۱۳ ) اور ظالم لوگوں کو اللہ راہ نہیں دیتا ،

By Tahir ul Qadri

اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جا رہا ہو ، اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتا