यह इस कारण कि वे ईमान लाए, फिर इनकार किया, अतः उन के दिलों पर मुहर लगा दी गई, अब वे कुछ नहीं समझते
یہ اس وجہ سے ہے کہ وہ لوگ ایمان لائے پھر اُنہوں نے کفر کیا تو اُن کے دلوں پرمہرلگادی گئی ہے چنانچہ وہ کچھ نہیں سمجھتے۔
یہ اس سبب سے ہے کہ یہ پہلے ایمان لاؤ ، پھر انہوں نے کفر کیا تو ان کے دلوں پر مہر کردی گئی ، پس یہ سمجھنے سے عاری ہوگئے ۔
یہ اس لئے ہے کہ یہ پہلے ( بظاہر ) ایمان لائے پھر کفر کیا تو ان کے دلوں پر ( گویا ) مہر لگا دی گئی ہے لہذا وہ کچھ نہیں سمجھتے ہیں ۔
یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ ان لوگوں نے ایمان لا کر پھر کفر کیا اس لیئے ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ، اب یہ کچھ نہیں سمجھتے 4 ۔
یہ اس وجہ سے کہ بلاشبہ وہ ایمان لائے پھر کافر ہوئے پس ان کے دلوں پر مہر لگادی گئی ، لہٰذا وہ نہیں سمجھتے
یہ ساری باتیں اس وجہ سے ہیں کہ یہ ( شروع میں بظاہر ) ایمان لے آئے پھر انہوں نے کفر اپنا لیا اس لیے ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ، نتیجہ یہ کہ یہ لوگ ( حق بات ) سمجھتے ہی نہیں ہیں ۔
یہ اسلئے کہ وہ ایمان لائے پھرکفر کیا توان کے دلوں پر مہر لگادی گئی اب یہ کچھ نہیں سمجھتے
یہ اس لیے کہ وہ زبان سے ایمان لائے پھر دل سے کافر ہوئے تو ان کے دلوں پر مہر کردی گئی تو اب وہ کچھ نہیں سمجھتے ،
یہ اِس وجہ سے کہ وہ ( زبان سے ) ایمان لائے پھر ( دل سے ) کافر رہے تو اُن کے دلوں پر مُہر لگا دی گئی سو وہ ( کچھ ) نہیں سمجھتے