उस ने आकाशों और धरती को हक़ के साथ पैदा किया और तुम्हारा रूप बनाया, तो बहुत ही अच्छे बनाए तुम्हारे रूप और उसी की ओर अन्ततः जाना है
اُس نے آسمانوں اور زمین کوبرحق پیداکیاہے اوراُس نے تمہاری صورتیں بنائیں تواچھی صُورتیں بنائیں اوراُسی کی طرف لوٹناہے۔
اس نے آسمانوں اور زمین کو غایت کے ساتھ پیدا کیا ہے اور اس نے تمہاری صورت گری کی تو اس نے تمہاری صورتیں اچھی بنائیں اور اسی کی طرف لوٹنا ہوگا ۔
اس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے اوراس نے تمہاری صورت گری کی تو تمہاری بہت اچھی صورتیں بنائیں اور اسی کی طرف ( سب نے ) لوٹ کر جانا ہے ۔
اس نے زمین اور آسمانوں کو برحق پیدا کیا ہے ، اور تمہاری صورت بنائی اور بڑی عمدہ بنائی ہے ، اور اسی کی طرف آخرکار تمہیں پلٹنا ہے 7 ۔
اس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا فرمایا اور اس نے تمہاری شکلیں بنائیں تو تمہاری صورتیں سب سے عمدہ بنائیں اور اسی کی طرف لوٹنا ہے
اس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے ، اور تمہاری صورتیں بانئیں ہیں اور تمہاری صورتیں اچھی بنائی ہیں ، اور اسی کی طرف آخر کار ( سب کو ) پلٹ کر جانا ہے ۔
اس نے آسمانوں اور زمین کو حقیقی مصلحت سے پیدا کیا اور تمہاری صورتیں بنائیں تو بہت عمدہ بنائیں اور اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے
اس نے آسمان اور زمین حق کے ساتھ بنائے اور تمہاری تصویر کی تو تمہاری اچھی صورت بنائی ( ف٤ ) اور اسی کی طرف پھرنا ہے ( ف۵ )
اسی نے آسمانوں اور زمین کو حکمت و مقصد کے ساتھ پیدا فرمایا اور ( اسی نے ) تمہاری صورتیں بنائیں پھر تمہاری صورتوں کو خوب تر کیا ، اور ( سب کو ) اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے