अतः ईमान लाओ, अल्लाह पर और उस के रसूल पर और उस प्रकाश पर जिसे हम ने अवतरित किया है। तुम जो कुछ भी करते हो अल्लाह उस की पूरी ख़बर रखता है
چنانچہ تم اﷲ تعالیٰ پراوراُس کے رسول پر اور اُس نورپرجوہم نے اُتاراہے ایمان لے آؤاور اﷲ تعالیٰ اس سے جو تم عمل کرتے ہو خوب باخبرہے۔
تو اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول پر اور اس نور پر جو ہم نے نازل کیا ہے اور اللہ جو کچھ تم کر رہے ہو ، اس سے باخبر ہے ۔
تو تم اللہ اور اس کے رسول ( ص ) پر ایمان لاؤ اور اس نور پر جو ہم نے نازل کیا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہواللہ اس سے اچھی طرح باخبر ہے ۔
پس ایمان لاؤ اللہ پر ، اور اس کے رسول پر ، اور اس روشنی پر جو ہم نے نازل کی ہے 18 ۔ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے ۔
پس تم لوگ اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) اور اس نور ( قرآن ) پر جسے ہم نے اتارا ہے ایمان لے آؤ اور اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے کاموں سے خوب باخبر ہیں
لہذا اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس روشنی پر ایمان لاؤ جو ہم نے نازل کی ہے ، اور تم جو کچھ کرتے ہو ، اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔
لہٰذااللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لے آئو اور اس نور ( قرآن ) پر بھی جو ہم نے نازل کیا ہے اورجو تم کرتے ہواللہ اسے خوب جانتا ہے
تو ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول اور اس نور پر ( ف۱٤ ) جو ہم نے اتارا ، اور اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے ،
پس تم اللہ اور اُس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر اور اُس نور پر ایمان لاؤ جسے ہم نے نازل فرمایا ہے ، اور اللہ اُن کاموں سے خوب آگاہ ہے جو تم کرتے ہو