Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

इकट्ठा होने के दिन वह तुम्हें इकट्ठा करेगा, वह परस्पर लाभ-हानि का दिन होगा। जो भी अल्लाह पर ईमान लाए और अच्छा कर्म करे उस की बुराईयाँ अल्लाह उस से दूर कर देगा और उसे ऐसे बाग़ों में दाख़िल करेगा जिन के नीचे नहरें बह रही होंगी, उन में वे सदैव रहेंगे। यही बड़ी सफलता है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جب اجتماع کے دن کے لیے وہ تم سب کوجمع کرے گا،وہی ہارجیت کادن ہوگا اور جو اﷲ تعالیٰ پر ایمان لائے اورنیک عمل کرے،تووہ اُس کی برائیاں اُس سے دور کر دے گااوراُس کو باغوں میں داخل کرے گاجن کے نیچے نہریں بہتی ہیں،وہ ہمیشہ اُس میں رہنے والے ہیں ہمیشہ ہمیشہ ،یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اس دن ( کو یاد رکھو جب ) اللہ اکٹھے کیے جانے کے دن کیلئے تم کو اکٹھا کرے گا ۔ وہی دن درحقیقت ہار جیت کا دن ہوگا اور جو اللہ پر ایمان لائے اور جنہوں نے عمل صالح کیے ہوں گے ، ان کے گناہوں کو ان سے جھاڑ دے گا اور ان کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا ، جن میں نہریں جاری ہوں گی ۔ وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے ۔ بڑی کامیابی درحقیقت یہ ہے!

By Hussain Najfi

۔ ( اس دن کو یاد کرو ) جس دن اللہ تمہیں اجتماع والے دن جمع کرے گا یہی دن باہمی گھاٹا اٹھانے کا دن ہوگا اور جو اللہ پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا اللہ اس سے اس کی برائیاں ( گناہ ) دور کرے گا اور اسے ان باغہائے بہشت میں داخل کرے گا جن کے نیچے سے نہریں رواں دواں ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔

By Moudoodi

۔ ( اس کا پتا تمہیں اس روز چل جائے گا ) جب اجتماع کے دن وہ تم سب کو اکٹھا کرے گا19 ۔ وہ دن ہوگا ایک دوسرے کے مقابلے میں لوگوں کی ہار جیت کا ۔ 20 جو اللہ پر ایمان لایا ہے اور نیک عمل کرتا ہے 21 ، اللہ اس کے گناہ جھاڑ دے گا اوراسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔ یہ لوگ ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے ۔ یہی بڑی کامیابی ہے ۔

By Mufti Naeem

جس دن وہ تم لوگوں کو جمع کیے جانے والے دن کے وقت میں جمع فرمائیں گے ……… یہ دھوکے کا دن ہے /لین دین کا دن/ دھوکے اور نقصان کا دن/ نفع اور نقصان کا دن/ سود و زیاں کا دن ہے ………؟؟؟ اور جو اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے تو اللہ ( تعالیٰ ) اس سے اس کے گناہ مٹادیں گے اور اسے ان باغوں میں داخل فرمائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، یہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ، یہی بہت بڑی کامیابی ہے

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( یہ دوسری زندگی ) اس دن ( ہوگی ) جب اللہ تمہیں روز حشر میں اکٹھا کرے گا ۔ وہ ایسا دن ہوگا جس میں کچھ لوگ دوسروں کو حسرت میں ڈال دیں گے ۔ ( ١ ) اور جو شخص اللہ پر ایمان لایا ہوگا ، اور اس نے نیک عمل کیے ہوں گے ، اللہ اس کے گناہوں کو معاف کردے گا ، اور اس کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ ہے بڑٰی کامیابی ۔

By Noor ul Amin

اور جب تمہیں جمع کرنے کے دن جمع کیا جائے گا یہ ہارجیت کادن ہو گا اورجو اللہ پر ا یمان لائے اور نیک عمل کرے اللہ اس سے اس کی برائیاں دورکردے گااورایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ ہمیشہ ا س میں رہیں گے یہی بڑی کامیابی ہے

By Kanzul Eman

جس دن تمہیں اکٹھا کرے گا سب جمع ہونے کے دن ( ف۱۵ ) وہ دن ہے ہار والوں کی ہار کھلنے کا ( ف۱٦ ) اور جو اللہ پر ایمان لائے اور اچھا کام کرے اللہ اس کی برائیاں اتاردے گا اور اسے باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہیں کہ وہ ہمیشہ ان میں رہیں ، یہی بڑی کامیابی ہے ،

By Tahir ul Qadri

جس دن وہ تمہیں جمع ہونے کے دن ( میدانِ حشر میں ) اکٹھا کرے گا یہ ہار اور نقصان ظاہر ہونے کا دن ہے ۔ اور جو شخص اللہ پر ایمان لاتا ہے اور نیک عمل کرتا ہے تو ( اللہ ) اس ( کے نامۂ اعمال ) سے اس کی خطائیں مٹا دے گا اور اسے جنتوں میں داخل فرما دے گا جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے ، یہ بہت بڑی کامیابی ہے