Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ नबी! जिस चीज़ को अल्लाह ने तुम्हारे लिए वैध ठहराया है उसे तुम अपनी पत्नियों की प्रसन्नता प्राप्त करने के लिए क्यो अवैध करते हो? अल्लाह बड़ा क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے نبی!آپ اُس چیزکوحرام کیوں کرتے ہیں جسے اﷲ تعالیٰ نے آپ پرحلال کیا ہے؟ آپ اپنی بیویوں کی خوشی چاہتے ہیں اوراﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اے نبی! تم اپنی بیویوں کی دلداری میں وہ چیز کیوں حرام ٹھہراتے ہو ، جو اللہ نے تمہارے لئے جائز کی ہے؟ اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔

By Hussain Najfi

اے نبی ( ص ) ! جو چیز اللہ نے آپ کیلئے حلال قرار دی ہے آپ اسے اپنی بیویوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ( اپنے اوپر ) کیوں حرام ٹھہراتے ہیں اور اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم کیوں اس چیز کو حرام کرتے ہو جو اللہ نے تمہارے لیے حلال کی ہے1؟ ﴿کیا اس لیے کہ ﴾ تم اپنی بیویوں کی خوشی چاہتے ہو2؟ ۔ ۔ ۔ ۔ اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے3 ۔

By Mufti Naeem

اے نبی ( ﷺ ) جو اللہ ( تعالیٰ ) نے آپ کے لیے حلال کیا ہے آپ اسے کیوں حرام ( ممنوع ) کرتے ہیں؟ ( کیا ) آپ ( اس طرح ) اپنی بیویوں کی رضا مندی چاہتے ہیں؟ اور اللہ ( تعالیٰ ) بہت بخشنے والے بڑے رحم والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اے نبی ! جو چیز اللہ نے تمہارے لیے حلال کی ہے ، تم اپنی بیویوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اسے کیوں حرام کرتے ہو؟ ( ١ ) اور اللہ بہت بخشنے والا ، بہت مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

اے نبی!آپ اس چیز کو کیوں حرام بناتے ہیں جسے اللہ نے آپ کے لئے حلا ل کیا ہے ، کیا آپ اپنی بیویوں کی خوشی چاہتے ہیں اور اللہ بخشنے والارحم کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

اے غیب بتانے والے ( نبی ) تم اپنے اوپر کیوں حرام کئے لیتے ہو وه چیز جو اللہ نے تمھارے لئے حلال کی ( ف۲ ) اپنی بیبیوں کی مرضی چاہتے ہو اور اللہ بخشنے والا ٴ مہربان ہے ،

By Tahir ul Qadri

اے نبئ ( مکرّم! ) آپ خود کو اس چیز ( یعنی شہد کے نوش کرنے ) سے کیوں منع فرماتے ہیں جسے اللہ نے آپ کے لئے حلال فرما رکھا ہے ۔ آپ اپنی ازواج کی ( اس قدر ) دل جوئی فرماتے ہیں ، اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے