Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह ने इनकार करने वालों के लिए नूह की स्त्री और लूत की स्त्री की मिसाल पेश की है। वे हमारे बन्दों में से दो नेक बन्दों के अधीन थीं। किन्तु उन दोनों स्त्रियों ने उन से विश्वासघात किया तो अल्लाह के मुक़ाबले में उन के कुछ काम न आ सके और कह दिया गया, "प्रवेश करने वालों के साथ दोनों आग में प्रविष्ट हो जाओ।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ نے کافروں کے لیے نوح کی بیوی اورلوط کی بیوی کی مثال بیان کی ہے۔وہ دونوں ہمارے بندوں میں سے دو نیک بندوں کے نکاح میں تھیں،پھراُن دونوں نے اُن سے خیانت کی تووہ اﷲ تعالیٰ سے بچانے میں اُن کے کچھ بھی کام نہ آئے اوراُن سے کہہ دیاگیا: ’’ داخل ہونے والوں کے ساتھ تم دونوں بھی آگ میں داخل ہوجاؤ۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اللہ کافروں کیلئے مثال بیان کرتا ہے نوح کی بیوی اور لوط کی بیوی کی ۔ دونوں ہمارے بندوں میں سے دو نیک بندوں کے نکاح میں تھیں تو انہوں نے ان کے ساتھ بے وفائی کی تو وہ اللہ سے ان کے کچھ کام آنے والے نہ بن سکے اور دونوں عورتوں کو حکم ہوا کہ جاؤ تم بھی ( دوزخ میں ) پڑنے والوں کے ستھ دوزخ میں پڑو!

By Hussain Najfi

اور اللہ کافروں کیلئے نوح ( ع ) اور لوط ( ع ) کی بیویوں کی مثال بیان کرتا ہے جو دونوں ہمارے بندوں میں سے دو نیک بندوں کی زوجیت میں تھیں پس انہوں نے ان کے ساتھ خیانت ( غداری ) کی تو وہ دونوں نیک بندے اللہ کے مقابلہ میں انہیں کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچا سکے اور ان دونوں ( بیویوں ) سے کہا گیا کہ تم بھی دوزخ میں داخل ہو جاؤ اور داخل ہو نے والوں کے ساتھ ۔

By Moudoodi

اللہ کافروں کے معاملہ میں نوح ( علیہ السلام ) اور لوط ( علیہ السلام ) کی بیویوں کو بطور مثال پیش کرتا ہے ۔ وہ ہمارے دو صالح بندوں کی زوجیت میں تھیں ، مگر انہوں نے اپنے ان شوہروں سے خیانت 24 کی اور وہ اللہ کے مقابلہ میں ان کے کچھ بھی نہ کام آسکے ۔ دونوں سے کہہ دیا گیا ہے کہ جاؤ آگ میں جانے والوں کے ساتھ تم بھی چلی جاؤ ۔

By Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) کافروں کے لیے ( حضرت ) نوح ( علیہ السلام ) کی بیوی اور ( حضرت ) لوط ( علیہ السلام ) کی بیوی کی مثال بیان فرماتا ہے ، وہ دونوں ہمارے دو نیک بندوں کے نکاح میں تھیں ، پس انہوں نے ان دونوں سے ( ایمان کے معاملے میں ) خیانت کی پس وہ دونوں ، ان کے اللہ ( تعالیٰ ) کے مقابل کچھ کام نہ آئے اور کہا گیا: تم دونوں ( دوسرے ) جانے والوں کے ساتھ آگ میں داخل ہوجاؤ

By Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ہے ، اللہ ان کے لیے نوح کی بیوی اور لوط کی بیوی کو مثال کے طور پر پیش کرتا ہے ۔ یہ دونوں ہمارے دو ایسے بندوں کے نکاح میں تھیں جو بہت نیک تھے ۔ پھر انہوں نے ان کے ساتھ بے وفائی کی ، ( ١١ ) تو وہ دونوں اللہ کے مقابلے میں ان کے کچھ بھی کام نہیں آئے اور ( ان بیویوں سے ) کہا گیا کہ : دوسرے جانے والوں کے ساتھ تم بھی جہنم میں چلی جاؤ ۔

By Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ کافروں کے لئے نوح اور لوط کی بیویوں کی مثال بیان کرتا ہے وہ دونوں ہمارے بندوں میں سے دونیک بندوں کے نکاح میں تھیں مگر انہوں نے اپنے شوہروں سے خیانت کی تووہ اللہ کے مقابلے میں ان دونوں کے کچھ کام نہ آسکے اور ان سے کہاجائے گاکہ تم دونوں ( عورتیں ) آگ میں داخل ہونے والوں کے ساتھ داخل ہو جائو

By Kanzul Eman

اللہ کافروں کی مثال دیتا ہے ( ف۲۹ ) نوح کی عورت اور لوط کی عورت ، وہ ہمارے بندوں میں دو سزا وارِ ( لائق ) قرب بندوں کے نکاح میں تمہیں پھر انہوں نے ان سے دغا کی ( ف۳۰ ) تو وہ اللہ کے سامنے انہیں کچھ کام نہ آئے اور فرما دیا گیا ( ف۳۱ ) کے تم دونوں عورتیں جہنم میں جاؤ جانے والوں کے ساتھ ( ف۳۲ )

By Tahir ul Qadri

اللہ نے اُن لوگوں کے لئے جنہوں نے کفر کیا ہے نوح ( علیہ السلام ) کی عورت اور لوط ( علیہ السلام ) کی عورت ( واہلہ اور واعلہ ) کی مثال بیان فرمائی ہے ، وہ دونوں ہمارے بندوں میں سے دو صالح بندوں کے نکاح میں تھیں ، سو دونوں نے اُن سے خیانت کی پس وہ اللہ ( کے عذاب ) کے سامنے اُن کے کچھ کام نہ آئے اور اُن سے کہہ دیا گیا کہ تم دونوں ( عورتیں ) داخل ہونے والوں کے ساتھ دوزخ میں داخل ہو جاؤ